- کراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 لاشیں برآمد
- کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر ایدھی اور محکمہ صحت کے متضاد دعوے برقرار
- پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا
- پنجاب اسمبلی میں 11 کھرب 94 ارب سے زائد کے مطالبات زرپرمشتمل ضمنی بجٹ منظور
- ٹی 20 فائنل؛ بھارت کا 177 رنز کا ہدف، جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری
- کراچی میں پولیس بھی غیر محفوظ، ملزمان نے سب انسپکٹر سے گاڑی چھین لی
- وزیراعظم کا پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل فوری شروع کرنے کا حکم
- حمزہ خان نے انڈر 19 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- پنجاب اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- لیبیا کشتی حادثہ: دو انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قید
- قومی اقتصادی کونسل نے 19 منصوبوں کی منظوری دے دی
- جائیداد کی منتقلی پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد، یکم جولائی سے وصولی ہوگی
- کینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردی
- پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں قلبی صحت کے لیے مفید
- واٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
- سوشل میڈیا پر منگیتر کو ہراساں کرنے والا ملزم اور اس کا بھائی گرفتار
- سنی اتحاد کونسل کیس: الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو بنیادی حق سے محروم کیا، جسٹس اطہر من اللہ
- کراچی میں گرمی 48 ڈگری محسوس، کل سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان
- ٹی 20 فائنل: بارش کے باعث میچ منسوخ ہوا تو کون چیمپئن بنے گا؟
- سندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدم
صحافی خلیل جبران کے قتل پر صدر مملکت کی شدید مذمت
![فوٹو فائل](https://c.express.pk/2024/06/2654110-zardarikhaleeljibran-1718811396-109-640x480.jpg)
فوٹو فائل
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے لنڈی کوتل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی خلیل جبران کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جبران اور خیبر ٹی وی کے صحافی خلیل جبران کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قتل پر گہرے دُکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ خلیل جبران کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی، پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: لنڈی کوتل میں مسلح افراد نے گاڑی سے اتار کو صحافی جبران خلیل کو قتل کردیا
صدر مملکت نے خلیل جبران کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور اُن کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔