- بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری لیاقت آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر پر ٹوٹ پڑے
- ٹرمپ کو مجرمانہ مقدمات میں محدود استشنیٰ حاصل ہے، امریکی سپریم کورٹ
- کراچی میں بجلی کے بِلوں نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں
- الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم
- مشکل وقت میں راہیں جدا کرنے والے پارٹی کیلیےقابلِ قبول نہیں، پی ٹی آئی
- پنجاب کی 41 ملز کو 96 ہزار میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت
- راولپنڈی بم دھماکہ کیس میں 2 مجرمان کو تین، تین مرتبہ سزائے موت
- بھاری معاوضہ لے کر شہریوں غیرقانونی طریقے سے اٹلی بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
- کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 جاں بحق، مجموعی تعداد 49 ہوگئی
- بھارت؛ مودی سرکار میں مسلمانوں کے لیے عرصۂ حیات تنگ
- پشاور: سینئر وکیل کو قتل کرنے کے جرم میں بھتیجے کو سزائے موت
- بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ہراسانی کے واقعات افسوسناک ہیں؛ امریکا
- فرانس الیکشن؛ اپوزیشن کا ’لینڈ سلائیڈ وکٹری‘ کا دعویٰ
- حکومت کا بجلی چوری روکنے اوروصولیوں کیلیے عملے کو انعامات دینے کا فیصلہ
- برطانوی انتخابات؛ 14 سال سے حکمراں جماعت کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- تربت میں گھر پر حملہ اور دھماکے میں خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق
- جہانگیر ترین کا عوامی بجٹ پیش کرنے پر شہباز شریف کو خراج تحسین
- بارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال
- دکی کے لاک اپ سے تین قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج، 3 اہلکار گرفتار
- گورنر سندھ کی ہدایت پر مستحقین میں امدادی چیکس، لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکلیں تقسیم
عدالت کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کا معاملہ حل کرنے کا حکم
![(فوٹو : فائل)](https://c.express.pk/2024/06/2657371-islamabadhighcourt-1719394449-506-640x480.jpg)
(فوٹو : فائل)
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہدایت دی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کی اجازت کا معاملہ حل کریں، جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے یہ بھی بتائیں کہ آپ کی تعیناتی سے پہلے اور اس کے بعد جلسوں کی کہاں کہاں اجازت دی جاتی رہی ہے؟ شہریوں کو آئین میں دیے گئے حقوق کو مدنظر رکھنا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پٹیشنر کے وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ کومخاطب کر کے کہا آپ بھی تو مانتے نہیں ہیں کہ ایک جگہ اجازت ملتی ہے تو اس کو پورا نہیں کرتے۔
شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ شرائط پر عمل کے لیے تیار ہیں۔ عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو مخاطب کر کے کہا آپ کا اس سے پہلے کا آرڈر بیلنس نہیں تھا، آپ کے لئے بہتر ہے اس معاملے کو حل کریں اگر آئندہ آپ آئیں تو مناسب وجوہات کے ساتھ بتائیں۔
دریں اثنا عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کیا سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس زیر التوا نہیں ہے جس پر وکیل نے کہا وہ الگ کیس ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔