- بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ہراسانی کے واقعات افسوسناک ہیں؛ امریکا
- فرانس الیکشن؛ اپوزیشن کا ’لینڈ سلائیڈ وکٹری‘ کا دعویٰ
- حکومت کا بجلی چوری روکنے اوروصولیوں کیلیے عملے کو انعامات دینے کا فیصلہ
- برطانوی انتخابات؛ 14 سال سے حکمراں جماعت کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- تربت میں گھر پر حملہ اور دھماکے میں خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق
- جہانگیر ترین کا عوامی بجٹ پیش کرنے پر شہباز شریف کو خراج تحسین
- بارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال
- دکی کے لاک اپ سے تین قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج، 3 اہلکار گرفتار
- گورنر سندھ کی ہدایت پر مستحقین میں امدادی چیکس، لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکلیں تقسیم
- حزب اللہ کے اسرائیلی فوج پر ڈرون حملے میں 18 اہلکار زخمی؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- وزیراعلیٰ سندھ کی بجلی کمپنیوں کو یکم تا 12 محرم لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
- دیوقامت مگر مچھ کا سڑک پر مٹر گشت، ٹریفک روک دی
- پریشان حال شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی روک لی
- ہم نے غزہ میں حماس کا گلا گھونٹ دیا؛ اسرائیلی وزیر دفاع
- کراچی میں کئی روز سے بند سمندری ہوائیں بحال، حبس میں کمی
- کے پی پر ضم اضلاع کے ملازمین کا 40 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑرہا ہے، مشیر خزانہ کے پی
- اراکین اسمبلی کو 500 ارب کا ترقیاتی فنڈ دینے کا دعویٰ غلط ہے، وزیراطلاعات
- بجٹ میں ٹیکسز اور بجلی کی قیمت میں اضافے کیخلاف تاجروں کا احتجاج، بل جلا دیے
- کورنگی میں تاجر کے قتل کی ویڈیو منظرعام پر، قتل ڈکیتی مزاحمت پر نہیں دشمنی پر ہوا
- قلبی صحت مستقبل میں ڈیمینشیا کے لیے بڑا خطرہ قرار
کینیا میں مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے پر ہنگامے؛ فوج طلب کرلی گئی
![مظاہرین نے پارلیمنٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی](https://c.express.pk/2024/06/2657518-kenyaprotest-1719407558-996-640x480.jpg)
مظاہرین نے پارلیمنٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی
نیروبی: کینیا میں مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے پر ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کرگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے اور ہنگامہ آرائی کو روکنے میں پولیس کی ناکامی پر فوج کو طلب کرلیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسوں کے نفاذ پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور سیکڑوں کی تعداد میں احتجاجی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے پارلیمنٹ کے کچھ حصوں کو آگ لگا دی اور سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردی۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 سے تجاوز کرگئی جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے پٹرول بم پھینکے اور گولیاں چلائیں جس کے جواب میں پولیس اہلکاروں کو اپنے دفاع میں فائرنگ کرنا پڑی۔
کینیا کے صدر ولیم روٹو نے ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوج کو طلب کرلیا۔ پارلیمنٹ سمیت اہم عمارتوں کی سیکیورٹی اب فوج کے حوالے کردی گئی۔
دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ تقریباً 10 ٹریلین شلنگ ($ 78 بلین) کے قرض کی ادائیگی کرنی ہے جو کینیا کی جی ڈی پی کے تقریباً 70 فیصد کے برابر ہے۔
عوامی دباؤ کے پیش نظر کئی ٹیکسوں جیسے روٹی کی خریداری، کار کی ملکیت اور موبائل سروسز کو واپس لے لیا تاہم حکومت اب ایندھن کی قیمتوں اور برآمدی محصولات میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کینیا کی وزارت خزانہ نے 200 بلین شیلن کے بجٹ خسارے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔