- انڈر21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ پکی کرلی
- کراچی؛ باپ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
- بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری لیاقت آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر پر ٹوٹ پڑے
- ٹرمپ کو مجرمانہ مقدمات میں محدود استشنیٰ حاصل ہے، امریکی سپریم کورٹ
- کراچی میں بجلی کے بِلوں نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں
- الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم
- مشکل وقت میں راہیں جدا کرنے والے پارٹی کیلیےقابلِ قبول نہیں، پی ٹی آئی
- پنجاب کی 41 ملز کو 96 ہزار میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت
- راولپنڈی بم دھماکہ کیس میں 2 مجرمان کو تین، تین مرتبہ سزائے موت
- بھاری معاوضہ لے کر شہریوں غیرقانونی طریقے سے اٹلی بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
- کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 جاں بحق، مجموعی تعداد 49 ہوگئی
- بھارت؛ مودی سرکار میں مسلمانوں کے لیے عرصۂ حیات تنگ
- پشاور: سینئر وکیل کو قتل کرنے کے جرم میں بھتیجے کو سزائے موت
- بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ہراسانی کے واقعات افسوسناک ہیں؛ امریکا
- فرانس الیکشن؛ اپوزیشن کا ’لینڈ سلائیڈ وکٹری‘ کا دعویٰ
- حکومت کا بجلی چوری روکنے اوروصولیوں کیلیے عملے کو انعامات دینے کا فیصلہ
- برطانوی انتخابات؛ 14 سال سے حکمراں جماعت کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- تربت میں گھر پر حملہ اور دھماکے میں خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق
- جہانگیر ترین کا عوامی بجٹ پیش کرنے پر شہباز شریف کو خراج تحسین
- بارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال
اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
![مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2657585-stockmarket-1719410696-711-640x480.jpg)
مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا—فوٹو: فائل
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) میں کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافے کے ساتھ 78 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہوگئی اور انڈیکس 77 ہزار 900 پوائنٹس سے بڑھ کر78 ہزار 200 وائنٹس پر بند ہوا اور سرمائے میں7 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے دوران انڈیکس ایک موقع پر انڈیکس 78 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا مگر اس سطح پر انڈیکس برقرار نہ رہ سکا اور مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 77900پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔
کاروباری دن کے اختتام پر کے ایس ای-100انڈیکس میں مجموعی طور پر335.07پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 78275.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح کے ایس ای-30 انڈیکس 194.33پوائنٹس کے اضافے سے 25187.03 پوائنٹس سے بڑھ کر25381.36پوائنٹس پر جا پہنچا، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 49247.06 پوائنٹس سے بڑھ کر 49314.22 پوائنٹس ہو گیا۔
اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں7 ارب 30کروڑ 18لاکھ 81ہزار920 روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 102کھرب 90 ارب 13کروڑ 88لاکھ 77ہزار 540روپے سے بڑھ کر 102کھرب 97 ارب 44کروڑ 7لاکھ 59ہزار 460 روپے ہو گیا۔
پی ایس ایکس میں بدھ کو 19 ارب روپے مالیت کے 46کروڑ 97 لاکھ 56 ہزار حصص کے سودے ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔