- فرانس الیکشن؛ اپوزیشن کا ’لینڈ سلائیڈ وکٹری‘ کا دعویٰ
- حکومت کا بجلی چوری روکنے اوروصولیوں کیلیے عملے کو انعامات دینے کا فیصلہ
- برطانوی انتخابات؛ 14 سال سے حکمراں جماعت کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- تربت میں گھر پر حملہ اور دھماکے میں خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق
- جہانگیر ترین کا عوامی بجٹ پیش کرنے پر شہباز شریف کو خراج تحسین
- بارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال
- دکی کے لاک اپ سے تین قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج، 3 اہلکار گرفتار
- گورنر سندھ کی ہدایت پر مستحقین میں امدادی چیکس، لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکلیں تقسیم
- حزب اللہ کے اسرائیلی فوج پر ڈرون حملے میں 18 اہلکار زخمی؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- وزیراعلیٰ سندھ کی بجلی کمپنیوں کو یکم تا 12 محرم لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
- دیوقامت مگر مچھ کا سڑک پر مٹر گشت، ٹریفک روک دی
- پریشان حال شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی روک لی
- ہم نے غزہ میں حماس کا گلا گھونٹ دیا؛ اسرائیلی وزیر دفاع
- کراچی میں کئی روز سے بند سمندری ہوائیں بحال، حبس میں کمی
- کے پی پر ضم اضلاع کے ملازمین کا 40 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑرہا ہے، مشیر خزانہ کے پی
- اراکین اسمبلی کو 500 ارب کا ترقیاتی فنڈ دینے کا دعویٰ غلط ہے، وزیراطلاعات
- بجٹ میں ٹیکسز اور بجلی کی قیمت میں اضافے کیخلاف تاجروں کا احتجاج، بل جلا دیے
- کورنگی میں تاجر کے قتل کی ویڈیو منظرعام پر، قتل ڈکیتی مزاحمت پر نہیں دشمنی پر ہوا
- قلبی صحت مستقبل میں ڈیمینشیا کے لیے بڑا خطرہ قرار
- سورج کی روشنی اکٹھی کرنے والا نیا سسٹم تیار
لاہور؛ دو کروڑ کی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار
![ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم عمران ساتھیوں سمیت پولیس کی حراست میں ( فوٹو؛ ایکسپریس نیوز)](https://c.express.pk/2024/06/2657626-lahoredacoity-1719414672-726-640x480.jpg)
ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم عمران ساتھیوں سمیت پولیس کی حراست میں ( فوٹو؛ ایکسپریس نیوز)
لاہور: شاہدرہ میں دوکروڑ روپے کی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم اور اس کے ساتھیوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق عمران نامی شخص نے کال کی کہ چار ڈاکو اس سے دو کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی سمیت شواہد اکٹھے کیے۔
شواہد کی روشنی میں ڈکیتی کی واردات مشکوک معلوم ہونے پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور ڈکیتی کی واردات کی کال کرنے والے شخص عمران سمیت چاروں افراد سے الگ الگ بیانات لیے گئے۔
پولیس کے مطابق تمام افراد کے بیانات میں خاصا تضاد پایا گیا جس پر تفتیش کی گئی تو ملزم عمران نے جھوٹی کال کرنے کا اعتراف کرلیا۔
تفتیش پر پتا چلا کہ ملزم عمران نے ننکانہ صاحب میں کسی پارٹی کا دوکروڑ دینا تھا اور پارٹی کو چکما دینے کے لیے جھوٹی ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔