- پی سی بی کی این او سی پالیسی مزید سخت ہوگئی
- چیمپئینز ٹرافی میں شرکت، سرحد پار سے مثبت اشارے ملنے لگے
- ورلڈ کپ آئی سی سی کے لیے سونے کی چڑیا
- وسیم اکرم کے مذاق اڑانے کا انضمام بُرا مان گئے
- شاہد آفریدی نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیے
- بابراعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے
- سوات میں سوتیلی ماں کا 9 سالہ بچے پر بدترین تشدد، ملزمہ اور شوہر گرفتار
- چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے بات نہیں ہوگی، قیصرہ الہیٰ
- گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین ریلیف سے محروم
- چنئی ٹیسٹ: بھارتی ویمنز نے جنوبی افریقی ویمنز کو 37 رنز سے شکست دے دی
- گذشتہ مالی سال مہنگائی ہدف سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات
- سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات بڑے ذخائر دریافت
- سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
- ماڑی پیٹرولیم کا سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
- انڈر21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ پکی کرلی
- کراچی؛ باپ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
- بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری لیاقت آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر پر ٹوٹ پڑے
- ٹرمپ کو مجرمانہ مقدمات میں محدود استشنیٰ حاصل ہے، امریکی سپریم کورٹ
- کراچی میں بجلی کے بِلوں نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں
- الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم
بھارتی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا
![تمام ٹیموں کو ریورس سوئنگ مل رہا ہے! کبھی کبھی اپنا دماغ کھولنا ضروری ہوتا ہے، بھارتی کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)](https://c.express.pk/2024/06/2657976-arshdeepsingh-1719472270-295-640x480.jpg)
تمام ٹیموں کو ریورس سوئنگ مل رہا ہے! کبھی کبھی اپنا دماغ کھولنا ضروری ہوتا ہے، بھارتی کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)
ٹی20 ورلڈکپ انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ کے بیان پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ردعمل دیدیا۔
دوسرے سیمی فائنل سے قبل ہونے والی پری میچ کانفرنس میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے قومی ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں کیا جواب دوں؟ اگر آپ شدید گرمی میں کھیل رہے ہیں اور پچز خشک ہیں تو گیند خود ریورس ہونا شروع جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کو ریورس سوئنگ مل رہا ہے، صرف ہمارے لیے تھوڑی ہورہی ہے، کبھی کبھی اپنا دماغ کھولنا ضروری ہوتا ہے، آپ کو سمجھنا ہوگا کہ ہم کہاں کھیل رہے ہیں ہم انگلینڈ یا آسٹریلیا میں نہیں کھیل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا بمقابلہ بھارت؛ کیا ہندوستانی فاسٹ بولرز نے بال ٹیمپرنگ کی؟
قبل ازیں مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کرکٹر انضمام الحق نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اہم معرکے میں بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کو سہولیات دینے پر مائیکل وان بھی آئی سی سی سے ناراض
انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نے گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے، نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی امپائرز کو ان چیزوں کو آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھنے پر سابق انگلش کرکٹر برہم
سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت کی جگہ پاکستانی بالرز گیند کو ریورس سوئنگ کروارہے ہوتے تو ابتک بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ جاتا ہے لیکن ارشدیپ 15ویں اوور میں گیند ریورس کررہے ہیں تو اسکا مطلب صاف ہے کہ بال کیساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔