- چینی کے اعلیٰ سطح تجارتی وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ
- ایٹمی سپر پاور بننے کا سفر اب تیزی سے طے کریں گے، حکمراں شمالی کوریا
- تامین خان، شجر عباس پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ بن گئے
- سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی نہ ہونے سے ترامیم نہیں کی جاسکتیں، شبلی فراز
- ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
- سہولیات کے فقدان کے باوجود ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
- کراچی؛ اندھے قتل کا معما 48 گھنٹوں میں حل، ملزم کا بدفعلی کی بنا پر جرم کا اعتراف
- خیبر پختونخوا حکومت کا کے پی ہاؤس سیل کرنے کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
- افریقی بیٹنگ کوچ کھلاڑیوں کی عدم دستیابی پر فیلڈنگ کرنے لگے
- صوبے کے 30 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جنہیں تعلیم دینا چاہتے ہیں، سرفراز بگٹی
- علیمہ اور عظمیٰ خان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع
- چارسدہ جوڈیشل کمپلکس کے باہر 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
- لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیلیے تین نام وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال
- ایئرپورٹ دھماکے کی تحقیقات؛ جائے وقوع کے اطراف کیمرے نہ ہونے کا انکشاف
- فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے قبل نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا، فاروق نائیک
- ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز رپورٹ، رواں سال متاثرین کی تعداد 32 ہو گئی
- جب بھی معیشت بہتر ہونے لگتی ہے کوئی نہ کوئی فسادی یا انقلاب آجاتا ہے، جاوید لطیف
- ناسا کے خلاباز امریکی انتخابات میں ووٹ کیسے ڈالیں گے؟
- غیور کشمیریوں نے بی جے پی کا غرور خاک میں ملادیا؛ عبرتناک شکست
- پشاور؛ اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم
فواد خان کی بالی ووڈ فلم 'بھول بھلیا 3' میں بھی انٹری
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی و ہارر فلم ‘بھول بھلیا 3′ میں بھی انٹری دینے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی مختلف ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نئی آنے والی فلم ‘بھول بھلیا 3′ کے فلمساز نے پاکستانی اداکار فواد خان سے رابطہ کیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ فلم ‘بھول بھلیا 3′ میں فواد خان، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اور اداکار کارتیک آریان کے ہمراہ مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔
‘بھول بھلیا 3′ میں فواد خان کے مختصر کردار کی تفصیلات سامنے آسکیں جبکہ یہ خبر سامنے آتے ہی بھارتی مداح خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘بھول بھولیا 3′ رواں سال ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فواد خان تقریباََ 8 سال بعد بالی ووڈ فلموں میں واپسی کرنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ فواد خان اپنی نئی بالی ووڈ فلم میں اداکارہ وانی کپور کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ بہت جلد لندن میں شروع ہوگی۔
مزید پڑھیں: فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی، ہیروئن کون؟
یاد رہے کہ فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اس فلم میں اُن کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اس کے بعد، اُنہوں نے بالی ووڈ فلم ‘کپور اینڈ سنز’ اور ‘اے دل ہے مشکل’ میں بھی کام کیا تھا، ان تینوں فلموں کے بعد بھارت میں فواد خان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوگیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔