- اسلام آباد ائرپورٹ سے جدہ جانیوالے مسافر سے ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد
- بابراعظم کا استعفیٰ؛ محسن نقوی نے کھل کر موقف پیش کردیا
- دنیا کا چھوٹا ترین روبک کیوب تیار
- وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
- لیاقت باغ احتجاج؛ عالیہ حمزہ، عامر مغل سمیت 25 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری
- چترال میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد
- بیک وقت ہوا کو صاف اور بجلی بنانے والا مصنوعی پودا
- کیا آپ بھی اس طرح بلڈ پریشر چیک کراتے ہیں؟
- مشہور یوٹیوبر نے لائیو اسٹریم کے دوران کروڑوں کی کار ٹکرا دی
- رحیم یار خان کچہ کریمنلز کے خلاف آپریشن، پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- مانسہرہ سے لاہور آنے والی بس کو ایم 2 موٹرے پر حادثہ، 5 افراد جاں بحق 10 زخمی
- لبنان کا وسطی اسرائیل پر راکٹ حملہ، کئی شہروں میں سائرن بج اٹھے
- بھارت؛ میگھالیہ میں بارشی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک
- تھائی لینڈ میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک، 30 ہزار خاندان متاثر
- کراچی؛ صدر میں ریگل چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
- نیوکراچی؛ گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، چھالیے کی بھاری مقدار برآمد
- بحیرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، پاکستان میں الرٹ جاری
- ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش؛ نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
- ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
- عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب، بلاول اور فضل الرحمان شریک ہونگے
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہوں گے۔
خصوصی کمیٹی اجلاس چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہدایت پر بلایا گیا ہے۔
قبل ازیں، پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں آئینی ترامیم کے معاملے پر غور کیا گیا۔
خصوصی کمیٹی میں عدالتی اصلاحات سمیت دیگر آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ پارلیمان کا نظام اور تقدس کی بحالی پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
اسپیشل کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر بھی شریک تھے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی ترامیم کمیٹی کے سامنے رکھی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ آئینی ترامیم اتفاق رائے سے پاس ہو، حکومت اگر ہماری ترامیم منظور کر لیں تو اتفاق رائے پیدا ہو سکتا ہے۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں تاخیر کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس اب تک شروع نہیں ہو سکا۔ کمیٹی نے اپنی آج صبح ہونے والی میٹنگ کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی تھی کہ چند اہم امور پر فیصلوں کے لیے وقت درکار ہے۔
خصوصی کمیٹی کی سفارش پر قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کرکے صبح 11:30 کے بجائے سہ پہر 4 بجے رکھا گیا تھا۔
دوسری جانب، سینیٹ کا اجلاس آج چار بجے کے بجائے اب شام 7 بجے ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔