آئینی ترامیم معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2024
فوٹو؛ فائل

فوٹو؛ فائل

  اسلام آباد: آئینی ترامیم کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا اتوار کو بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترامیم اتفاق رائے کی صورت میں وفاقی کابینہ میں پیش کی جانی تھیں لیکن کابینہ کا اجلاس اب کل تک  ملتوی کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کیلئے طلب کیے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔