- پاکستان سے غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا کا پروپیگنڈہ افسانہ قرار
- رحیم یار خان کچے میں پولیس آپریشن، سابق ایس ایچ او ماچھکہ کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- آئی ایم ایف پروگرام پر وفاق اور صوبوں کوایک پیج پر آنا ہوگا، شہباز رانا
- سپریم کورٹ: پی ٹی آئی پارٹی الیکشن نظرثانی کیس 11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
جبران الیاس کا ریاست مخالف بیانیہ، رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات سامنے آگئے
اسلام آباد: غیر ملکی ایجنڈے پر کار بند جبران الیاس اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کے درمیان ہوئے پیغامات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق الیاس جبران بیرونِ ملک سے پی ٹی آئی کا ریاست مخالف بیانیہ چلا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات نے سازش کا پول کھول دیا۔سانحہ 9مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر پروپیگنڈہ پھیلانے کےلئے جبران الیاس نے رؤف حسن کو واٹس ایپ پر ہدایات دیں۔دسمبر 2023سے مئی 2024 تک تصاویر، ویڈیوز اور پیغامات کے ذریعے مختلف بیانیے جبران الیاس نے رؤف حسن کو بھیجے اورپروپیگنڈے کے لئے 9 مئی سے متعلق فتنہ پھیلانے والی ویڈیوز اور ہیش ٹیگز بھی ارسال کئے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال یکم مئی کو جبران الیاس نے رؤف حسن کو ٹی وی چینلز کے اسکرین شاٹس بھیجے جس میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے 9 مئی کے حوالے سے ریمارکس بھی شیئر کیے گئے۔ جبران الیاس نے رؤف حسن کو سوشل میڈیا پر چلائے گئے ٹرینڈز “مداخلت ہوتی ہے” اور “مئی 9 فالس فلیگ” بھی شئیر کیا۔جبران الیاس کی جانب سے جسٹس منصور علی شاہ کا بیان بھی پروپیگنڈے کے لئے شیئر کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ کس قسم کی ریاست ہے کہ ہر وقت اس چیز کا ڈر لگا رہتا ہے کہ کوئی ہمیں دیکھ رہا ہے، کوئی ہمیں سن رہا ہے، کوئی ہماری ریکارڈنگ کر رہا ہے، کیمرے ہماری ویڈیو بنا رہے ہیں، کیا ریاست اس طرح چلائی جاتی ہے؟
جبران الیاس نے جھوٹےپروپیگنڈے کے لئے رؤف حسن کو واٹس ایپ پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک گوگل ڈرائیو بنا لی ہے جس میں 9 مئی سے متعلقہ فالس فلیگ آپریشنز کا تمام ڈیٹا محفوظ ہے جواستعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ 9 مئی 2024 قریب آرہا ہے۔جبران الیاس نے شرپسندی کو مزید ہوا دیتے ہوئے رؤف حسن سے کہا کہ ٹیم، فالس فلیگ ہیش ٹیگ اب بھی ٹرینڈ کررہا ہے اسے آگے بڑھاتے رہیں۔ وجاہت سعید خان کے وی لاگ کے مطابق 9 مئی کا فالس فلیگ مین اسٹریم تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 7 مئی کو جبران الیاس نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی شرانگیزی کو سراہتے ہوئے رؤف حسن کو پیغام بھیجا کہ پچھلے 7 روز میں سب نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہماری 9 مئی فالس فلیگ آپریشن کی مہم انتہائی موثر رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کا حوالہ دیتے ہوئے جبران الیاس کا کہنا تھا کہ لگتا ہے جو متوقع پریس کانفرنس 9 مئی کو ہونی تھی وہ اب 7 مئی کو ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مئی14 کے پیغام میں جبران الیاس نے رؤف حسن سے سوشل میڈیا پروپگینڈسٹ کے لیے تنخواہوں کا تقاضہ کیا جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر زہریلا پراپیگنڈا باقاعدہ منظم منصوبے کے تحت پھیلایا جاتا ہے۔ جبران الیاس نے رؤف حسن سے کہا کہ کیا آپ سوشل میڈیا والوں کی تنخواہیں جاری کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ جب ان کی تنخواہیں روکی جاتی ہیں تو وہ بہت تذلیل محسوس کرتے ہیں۔
ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ جبران الیاس کی رؤف حسن کے ساتھ گفتگو سے واضح ہوتا ہے کہ جبران الیاس کا بیانیہ 9 مئی کی شرپسندی کے گرد گھومتا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق مذکورہ بالا تمام واٹس ایپ پیغامات سے یہ بات واضح ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر جبران الیاس کی مکمل گرفت ہے جو اس وقت غیر ملکی سرزمین پر بیٹھا ہے۔ جبران الیاس کے پس پردہ بھارتی اور صہیونی لابیز ہیں اور انہی کی ہدایات اور پالیسی کے مطابق یہ شخص سوشل میڈیا کو چلا رہا ہے۔ بیرونی ایماء پر9 مئی سانحے کو متنازع بنانے کی پلاننگ میں جبران الیاس اور روف حسن کا اہم کردار ہے ۔
سیاسی تجزیہ نگاروں نے ان پیغامات سے یہ بات اخذ کی ہے کہ عدلیہ میں ججز کے سیاسی کیسز میں دیے گئے ریمارکس کو بطور ریاست مخالف پروپگینڈا استعمال کیا جا رہا ہے۔ بیرون ملک بیٹھے ذرائع ابلاغ کے نام نہاد نمائندے بھی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیہ کو پھیلانے میں مدد دے رہے ہیں۔جبران الیاس کا سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی تنخواہوں کا تقاضہ کرنا اس بات کا کلیدی ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کے لیے باقاعدہ فنڈنگ کی جا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔