- یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
- تہہ خانے سے دریافت ہوئی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلی
- ضرورت سے زائد پسینہ جِلد کو حساس بنا دیتا ہے، تحقیق
- وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات
- وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
- مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم
- لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
- جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
- جناح اسپتال کراچی نے روبوٹک سرجری کے ذریعے سنگ میل عبور کرلیا
- پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
- رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا
- اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- لبنان؛ مہاجر کیمپ پراسرائیلی حملے میں حماس کمانڈراہلیہ، 2 بیٹیوں سمیت شہید
- کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف
- یوٹیوب سبسکرائبرز؛ رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون کا عندیہ
- پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان بین اسٹوکس انجری کے باعث میچ سے باہر
- پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی
لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
لاہور: نارکوٹکس انوسٹی گیشن یونٹ ساوتھ نے لاہور پولیس کے منشیات فروش سب انسپکٹر سجاول کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 70 کلو گرام منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر سجاول نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے 70 کلو منشیات برآمد ہوئی تھی سب انسپکٹر سجاول نے اس منشیات فروش کو آٹھ لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر سجاول نے منشیات فروش سے برآمد شدہ منشیات اپنے قبضہ میں لے کر آگے فروخت کرنے کے لیے ایک ڈسمس کانسٹیبل تکاثر سے رابطہ کیا سابق کانسٹیبل تکاثر سے 50 ہزار روپے فی کلو فروخت کا سودا طے پایا جس میں 5 ہزار فی کلو کمیشن سابق کانسٹیبل تکاثر کا طے ہوا۔
ڈسمس کانسٹیبل تکاثر جب منشیات فروخت کرنے گیا تو نارکوٹکس انوسٹی گیشن یونٹ ساوتھ کی ٹیم نے پکڑ لیا اورتفتیش میں تمام حقائق سامنے آگئے ڈسمس کانسٹیبل تکاثر منشیات کی سپلائی کے لیے رخسانہ نامی خاتون کا بھی سہارا لیتا تھا۔
این آئی یونٹ نے سب انسپکٹر سجاول، سابق پولیس اہلکار تکاثر اور رخسانہ نامی خاتون کو گرفتار کر کے منشیات برآمد لی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔