بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، نائب امیر جماعت اسلامی

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2024
حکومت دھرنا معاہدہ پر عمل کرے نہ کہ آئینی ترمیم پر، لیاقت بلوچ  (فوٹو: فائل)

حکومت دھرنا معاہدہ پر عمل کرے نہ کہ آئینی ترمیم پر، لیاقت بلوچ (فوٹو: فائل)

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔

منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحفظ کیلئے عوام کو منظم اور متحرک کریں گے، حکومت دھرنا معاہدہ پر عمل کرے نہ کہ آئینی ترمیم پر۔

رہنما جاعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے جماعت اسلامی کیساتھ معاہدے سے فرار اختیار کیا تو بہت مہنگا پڑے گا، بجلی، گیس، پیٹرول کی حقیقی قیمت عوام سے وصول ہو تو معیشت کا پہیہ چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 21 ستمبر کو جماعت اسلامی کا سیاسی امور کا اجلاس ہوگا جبکہ 6 اکتوبر کو ملی یکجہتی کونسل کی کوئٹہ میں غزہ فلسطین کانفرنس ہوگی اور 7 اکتوبر پورے ملک میں غزہ، فلسطین سے یکجتی دن منایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔