- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
- سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
- وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
- قصور میں ناکہ زن ڈاکو نے درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا، پولیس کا کارروائی سے انکار
- وفاقی حکومت کا لیہ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ
- ایف بی آر اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا
- شہریوں کے نام پر جاری غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک انگلینڈ سیریز؛ تیسرے ٹیسٹ کا مقام تبدیل ہونے کا امکان
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
پرسوں جلسے میں پورا لاہور نکلے گا یہ رکاوٹیں رکھیں گے تو ہم ہٹا دیں گے، علیمہ خان
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے لیے ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں، اگر انھوں نے کربلا بنانا ہے تو ہم تیار ہیں لاہور میں نکلیں گے پورا لاہور نکلے گا اگر یہ کاوٹیں رکھیں گے تو ہم ہٹا دیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو عوام کو بچانا ہے سپریم کورٹ پر پہلے حملہ ہوا اب دوبارہ حملہ ہوگا، سپریم کورٹ آخری انصاف کی جگہ ہے، یہ سپریم کورٹ کے حقوق سلب کرنے جارہے ہیں یہ ہمیں کسی بھی وقت ملٹری کورٹ میں لے جائیں گے ہمارے بہت سے لوگ ملٹری جیل میں ہیں ہمارا بھانجہ بھی ملٹری جیل میں ہے کسی کو معلوم نہیں کہ ان کو کب اور کتنی سزا ہوجائے گی۔
علیمہ خان نے کہا کہ اب یہ قانون لانا چاہتے ہیں کسی کو بھی اٹھا کر لے جائیں یہ سپریم کورٹ کو اپنے ماتحت کرنا چاہتے ہیں، موجودہ اسمبلی کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں، سب نمائندوں کو مجبور کیا جارہا ہے، سپریم کورٹ کو بچائیں گے تو جمہوریت اور آزادی کو بچائیں گے یہاں انصاف نہیں مل رہا، آج جج صاحب بہت مجبور لگ رہے تھے جج صاحب کو ہدایت آئی ہے کہ روزانہ سماعت کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف نئے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، جج نے جلد بانی پی ٹی آئی کو سزا دینی ہے بانی پی ٹی آئی کو پھر ہائی کورٹ میں جانا پڑے گا، یہ اسی طرح کیس بنا کر کئی مہینوں تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھیں گے، ہمارے اپنے لوگ بہت بڑے لیڈر کے ساتھ کیا کررہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں، اگر انھوں نے کربلا بنانا ہے تو ہم تیار ہیں لاہور میں نکلیں گے پورا لاہور نکلے گا اگر یہ کاوٹیں رکھیں گے تو ہم ہٹا دیں گے، لوگوں کو اتنا مشکل میں نہ ڈالیں کہ کل آپ نتائج برداشت نہ کرسکیں، بانی پی ٹی آئی 15 ماہ سے جیل میں ہیں اب ہم سب جیلیں بھریں گے، ہم نے کبھی کوئی ایسا جلسہ نہیں کیا کہ جس کا این او سی نہ ہو، اب ہم اپنا آئینی حق استعمال کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔