پاور صارفین کو487 ارب روپے سبسڈی دینے کا پلان تیار

خبر ایجنسیاں  جمعـء 20 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: وزارت توانائی نے پاور سیکٹر صارفین کو487 ارب روپے سبسڈی دینے کا پلان تیارکرلیا۔

دستاویز کے مطابق مجوزہ پلان کے تحت سبسڈی کو سوشل پروٹیکشن پروگرام سے منسلک کرکے  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے مستحقین کا تعین ہوگا، لائف لائن صارفین کیلیے 20 ارب روپے ،200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کو380 ارب روپے، 300 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کو160 ارب روپے کی سبسڈی ملے گی۔

300 سے 700 یونٹ کے صارفین کیلئے 23 ارب اور700 سے زائد یونٹ والے صارفین کیلئے 50 ارب کی سبسڈی واپس لے لی جائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔