- غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز
- خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں مسلم اتحاد پر زور؛ ہنیہ اور حسن نصراللہ کو خراج تحسین
- لاہور میں جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں 4 نئے اماموں کا تقرر
- تجارت میں دنیا سےحصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتےہیں، گورنر سندھ
- قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- ڈبلیو ڈبلیو ای؛ کس ریسلر کی کمائی کتنی ہے؟ جانیے
- فردوس شمیم پولیس کو دیکھ کر بھاگ نکلے، اہلکار پیچھے دوڑتے رہے
- لاہور کے خارجی راستے کنٹینر لگا کر بند
- مخالفین پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج کریں سڑکوں پر احتجاج سے منفی تاثر جائیگا، وزیر اطلاعات
- احتجاج رکوانا ہے تو قیدی 804 سے رابطہ کریں، علی امین گنڈا پور
- "عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ! آج میرے لیے سیاہ دن ہے"
- بچوں کے جھگڑے پر تلخ کلامی؛ لڑکی کو گھر سے نکال کر تشدد، بال کاٹ دیے
- برآمدی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلیے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- کراچی؛ پولیس مقابلوں میں 5 زخمیوں سمیت 8 ڈاکو گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد
- "انٹرنیشنل کرکٹ میں اَن فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں"
- اسرائیل کی مغربی کنارے پر 20 برسوں میں پہلی بار فائٹر جیٹ سے بمباری؛ 18 شہادتیں
- اہلِ غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی؛ حافظ نعیم آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- حکومت سندھ کی گرین لائن بس سروس کے آپریشنز سنبھالنے کی تیاریاں مکمل
- ظلم برداشت کرلیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو احتساب ہوگا، شوکت یوسفزئی
آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے حوالے سے چند ہفتوں میں اچھی خبر ملے گی کچھ معاملات ایسے ہیں جو اس ہاؤس میں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کے لیے تیار ہیں۔
یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ٹاسک فورس نے مل کر مختلف اداروں سے مل کر تاریخ میں پہلی بار جائزہ لیا ہے اس میں حکومت کے اپنے پلانٹس بھی شامل ہیں، آئی پی پیز کے منافع کم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ فرنس آئل، کوئلے کی ۸قیمت سمیت متعدد معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں، مستقبل میں کون سے پلانٹ کون سے چاہئیں؟ ٹاسک فورس تمام معاملات دیکھ رہی ہے، پاور سیکٹر میں کوئی ایسا کارنر نہیں کہ بیس روپے اکٹھے کمی آئے یکمشت کمی کے بجائے بیس بیس پیسے کا فرق ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف
وزیر توانائی نے کہا کہ چند ہفتوں میں باہمی رضامندی سے اچھی خبر ملے گی معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوگی قیمتوں کا اوپر رہنا اور کم نہ ہونا سسٹین ایبل کے قابل نہیں ہے چند ہفتوں میں اچھی خبر ملے گی کچھ معاملات ایسے ہیں جو اس ہاؤس میں نہیں بتاسکتے، ان کیمرا بریفنگ کے لیے تیار ہیں۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ بجلی کی تمام پیداواری کمپنیوں کے ساتھ ٹاسک فورس بات چیت کر رہی ہے امید ہے کنٹریکٹ کے اندر رہتے ہوئے بہتر حل نکل آئے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔