- غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز
- خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں مسلم اتحاد پر زور؛ ہنیہ اور حسن نصراللہ کو خراج تحسین
- لاہور میں جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں 4 نئے اماموں کا تقرر
- تجارت میں دنیا سےحصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتےہیں، گورنر سندھ
- قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- ڈبلیو ڈبلیو ای؛ کس ریسلر کی کمائی کتنی ہے؟ جانیے
- فردوس شمیم پولیس کو دیکھ کر بھاگ نکلے، اہلکار پیچھے دوڑتے رہے
- لاہور کے خارجی راستے کنٹینر لگا کر بند
- مخالفین پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج کریں سڑکوں پر احتجاج سے منفی تاثر جائیگا، وزیر اطلاعات
- احتجاج رکوانا ہے تو قیدی 804 سے رابطہ کریں، علی امین گنڈا پور
- "عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ! آج میرے لیے سیاہ دن ہے"
- بچوں کے جھگڑے پر تلخ کلامی؛ لڑکی کو گھر سے نکال کر تشدد، بال کاٹ دیے
- برآمدی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلیے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- کراچی؛ پولیس مقابلوں میں 5 زخمیوں سمیت 8 ڈاکو گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد
- "انٹرنیشنل کرکٹ میں اَن فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں"
- اسرائیل کی مغربی کنارے پر 20 برسوں میں پہلی بار فائٹر جیٹ سے بمباری؛ 18 شہادتیں
- اہلِ غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی؛ حافظ نعیم آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- حکومت سندھ کی گرین لائن بس سروس کے آپریشنز سنبھالنے کی تیاریاں مکمل
- ظلم برداشت کرلیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو احتساب ہوگا، شوکت یوسفزئی
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سیکشن دو میں ایک ذیلی شق شامل کی گئی ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کمیٹی میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ ایک سینئر ترین جج اور ایک چیف جسٹس پاکستان کا نامزد کردہ جج شامل ہوگا
یہ پڑھیں : وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا
آرڈیننس میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن تین میں ترمیم کی گئی ہے، سیکشن تین کی ذیلی شق دو کے تحت اور آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت معاملہ پر سماعت سے قبل مفاد عامہ کی وجوہات دینا ہوں گی۔
آرڈیننس میں سیکشن سات اے اور سات بی کو شامل کیا گیا ہے، سیکشن سات اے کے تحت ایسے مقدمات جو پہلے دائر ہوں گے انھیں پہلے سنا جائے گا، اگر کوئی عدالتی بنچ اپنی ٹرن کے برخلاف کیس سنے گا تو اسے اس کی وجوہات دینا ہوں گی۔
اسی طرح سیکشن سات بی کے تحت ہر عدالتی کیس، اپیل کی ریکارڈنگ ہوگی اور ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائے گا، یہ ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ عوام کیلئے دستیاب ہوگی، عدالتی کارروائی کا ٹرانسکرپٹ استعمال کرنے کیلئے پچاس روپے فی صفحہ کورٹ فیس کے ساتھ حاصل کرکے استعمال کیا جاسکے گا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی ہر کیس، اپیل یا وہ معاملہ سپریم کورٹ میں سنے گی یا نمٹائے گی جس کیلئے تین رکنی کمیٹی ہوگی، کمیٹی میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ سینئر ترین جج شامل ہونگے، تین رکنی کمیٹی کے تیسرے ممبر کی نامزدگی چیف جسٹس پاکستان ٹائم ٹو ٹائم کریں گے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس سیشن میں نہیں ہیں، صدر مملکت مطمئن ہیں کہ ایسے حالات ہیں جن کے سبب آرڈیننس لایا جائے، صدر مملکت نے آرڈیننس آرٹیکل)(1) 89 کے تحت جاری کیا۔
وزارت قانون نے پرنٹنگ کارپوریشن کو خط لکھ دیا کہ آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن ایکسٹرا آڈنری گزٹ پارٹ ون میں آج ہی شائع کیا جائے، گزٹ نوٹیفکیشن شائع کرکے 450 کاپیاں وزارت قانون کو فراہم کی جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔