شامی صدر کے بھائی میجر جنرل ماہرالاسد حملے میں جاں بحق؛ اسرائیلی میڈیا

ویب ڈیسک  منگل 1 اکتوبر 2024
شامی فوج کی فورتھ ڈویژن کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے سربراہ میجر جنرل ماہر الاسد ہیں

شامی فوج کی فورتھ ڈویژن کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے سربراہ میجر جنرل ماہر الاسد ہیں

تل ابیب: اسرائیل کی غزہ اور لبنان کے ساتھ ساتھ شام اور یمن میں بھی جارحیت جاری ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں المزہ محلے کی ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی جس میں 3 شہریوں جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔ یہ عمارت فورتھ ڈویژن کی تھی۔

ادھر صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے اس حملے میں شامی صدر بشار الاسد کے بھائی میجر جنرل ماہر الاسد مارے گئے جو فورتھ ڈویژن کے کمانڈر انچیف تھے۔

Syrian Broad caster killed in Israeli Attack

دوسری جانب ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ حملے کے وقت صدر بشارالاسد کے بھائی عمارت میں موجود نہیں تھے۔ ان کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔

شام کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ٹی وی کی معروف نیوز اینکر الصفا احمد بھی شامل ہیں۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے جوابی کارروائی میں دارالحکومت کے آس پاس میں دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب لندن میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے العربیہ کو بتایا کہ دمشق پر حملہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی تھی۔ شام کا فضائی دفاعی نظام ڈرون کو روکنے میں ناکام رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔