- کراچی میں ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار زخمی
- چینی کمپنیوں کی کراچی میں سرمایہ کاری میں دل چسپی
- نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان بری
- قومی شاہراہوں، موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ
- فائیو جی اسپکٹرم کی نیلامی آئندہ سال ہوگی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی
- ’آپ کی خدمت میں نصراللہ‘؛ موساد کے ہیڈ کوارٹر اور ملٹری بیس پر حزب اللہ کا حملہ
- اسلام آباد؛ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
- بھارتی لیجنڈ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی کرکٹ میں واپسی
- اسٹاک ایکسچینج میں چار روزہ مندی کے بعد تیزی کی بڑی لہر
- وزیر اعظم کے احکامات پر ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع خوش آئند ہے، کاٹی
- پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق
- کراچی؛ چھری کے وار سے شہری کو قتل کرنے میں ملوث میاں بیوی گرفتار
- چین کی سپر مارکیٹ میں چاقو بردار ملزم کے حملے میں 3 افراد ہلاک، 15 زخمی
- مریم نواز کا نابینا افراد کے احتجاج پر نوٹس، پولیس کو سختی نہ کرنے کی ہدایت
- پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کا اعلان
- آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی
- قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید
- ریکارڈ پہ ریکارڈ؛ بھارتی بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں انوکھی تاریخ رقم کردی
- دہشت گردوں کی واپسی؛ جرگہ بناکر سیاسی جماعتوں کو بٹھائیں اور مسئلہ حل کریں، پشاور ہائیکورٹ
- وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال
گلگت بلتستان میں پاکستان کے پہلے اسپیس ایپلیکشنز اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح
اسلام آباد: گلگت بلتستان میں پاکستان کے پہلے اسپیس ایپلیکیشنز اور ریسرچ سینٹر کا آج افتتاح ہوگا۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن ( سپارکو) کی جانب سے گلگت بلتستان میں پہلے اسپیس ایپلیکشنز اور ریسرچ سینٹر کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی گلگت بلتستان گلبرخان ہوں جبکہ تقریب میں سائنسدان، ماحولیاتی ماہرین اور طلبا شرکت کریں گے۔
یہ مرکز سپارکو کی ان کوششوں کی نمائندگی کرتا ہے جو پاکستان بھر میں اسپیس ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی نگرانی کے نفاذ کی جانب ہیں۔ یہ تحقیقی مرکز گلیشیر مانیٹرنگ ،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت کوششوں جیسے اہم شعبوں پر توجہ دے گا۔ اس سے گلیشئیر ڈائنامکس، قدرتی آفات، حیاتیاتی نوع کے تحفظ اور پائیدار وسائل کے انتظام پر جدید تحقیق کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
ترجما سپارکو کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ سائنسدانوں، طلباء اور ماہرین کے درمیان تعاون کو فروغ دے کراسپارک جی بی اس خطے کے سب سے اہم ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے میں ایک سرکردہ ادارہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔