معمر افراد کا گِرنا ان میں ڈیمنشیا کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، ماہرین

ویب ڈیسک  منگل 1 اکتوبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

بوسٹبن: ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکھڑا کر گرجانے والے بزرگ افراد میں ڈیمنشیا زیادہ تیزی سے رونما ہوسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہر سال 14 ملین سے زیادہ معمر افراد لڑکھڑا کر گرجاتے ہیں اور یہ گرنا صحت مند زندگی ہمیشہ کیلئے تبدیل کرسکتا ہے۔

تحقیق کی سینئر مصنف اور بوسٹن کے بریگھم اینڈ ویمنز ہسپتال کے سینٹر فار سرجری اینڈ پبلک ہیلتھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مولی جرمن نے کہا کہ گرنے اور ڈیمنشیا کے درمیان تعلق پایا گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ علمی کمی بوڑھے افراد کے گرنے کے خطرے کے ساتھ ساتھ صدمے کی شدت اور ڈیمنشیا کو بڑھا سکتی ہے۔

مولی جرمن اور ان کے ساتھیوں نے مل کر مطالعے میں پایا کہ گِرنا ٹراما سینٹر میں داخلے کی سب سے عام وجہ اور بوڑھے بالغوں میں زخمی ہونے کی پہلی وجہ ہے۔

مولی جرمن نے مزید کہا کہ اس طرح کے گرنے کے واقعات ہمیں ہمیں ان لوگوں کی شناخت کرنے میں مدد کرسکتے ہیں جنہیں مزید علمی اسکریننگ کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔