پی آئی اے کی پشاور سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ویب ڈیسک  منگل 1 اکتوبر 2024
طیارے کو چیکنگ کے بعد دبئی روانہ کردیا گیا:فوٹو:فائل

طیارے کو چیکنگ کے بعد دبئی روانہ کردیا گیا:فوٹو:فائل

  کراچی: پشاور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی  پرواز کو فائر وارننگ کے بعد کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنا پڑی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوران پرواز طیارے کے کپتان کو تکنیکی خرابی کی وارننگ موصول ہوئی۔ وارننگ غلط ثابت ہوئی، ضروری چیکس کے بعد جہاز دبئی روانہ ہوگیا ہے۔اپنے مسافروں کی حفاظت پی ائی اے کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔