- پی سی بی نے بابراعظم کا استعفی منظور کرلیا
- کینیڈین لائبریری کو 3 مشہور کتابیں 40 سال بعد واپس
- لاہور؛ داتا دربار سے بدفعلی کیلیے استعمال ہونے والے 6 کم عمر لڑکے بازیاب
- دنیا کے مہنگے ترین چاول
- بین الاقوامی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- شہر میں اجتماع ، جلسے و جلوس پر پابندی ہے، اسلام آباد پولیس
- آرٹیکل 63 اے پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل کی چیف جسٹس سمیت لارجر بینچ کو دھمکی
- اسرائیل ہم سے نہ الجھے، اپنی طاقت کی ابھی صرف ایک جھلک دکھائی ہے، ایرانی صدر
- آرٹیکل 63 اے پر سماعت: چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کا بینچ پر اعتراض مسترد کردیا
- کراچی؛ موٹر سائیکل کی چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، 4 موٹر سائیکل برآمد
- سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی وکلا کا احتجاج، چیف جسٹس کیخلاف شدید نعرے بازی
- لبنان میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، حزب اللہ
- لاہور؛ موٹروے پر کار میں 4افراد کی ہلاکت کی وجوہات سامنے آگئیں
- ورزش اور کینسر خلیوں میں کمی کے مابین تعلق کا انکشاف
- گوشوارے جمع نہ کروانے پر 26 سابق ارکان پارلیمنٹ الیکشن لڑنے کیلیے نااہل قرار
- 13 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی اپنے قد کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل
- دی ہنڈرڈ؛ غیر ملکی پلیئرز کی حد، معاوضے میں اضافے کا منصوبہ
- پی آئی اے کا ترکیہ کیلیے فلائٹ آپریشن عارضی طور معطل
- اسرائیل خبردار رہے، اللّٰہ کی مدد سے اگلی بار کہیں زیادہ شدت سے ضرب لگائیں گے، خامنہ ای
- حکومت سندھ کا اجلاس؛ کُتے کی قبر کو محفوظ ورثہ قرار دینے کی منظوری
مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی ہیروئن، آئس 4 ممالک میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی منشیات 4 ممالک میں بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں واقع کورئیر آفس میں برطانیہ ، سری لنکا ،ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے حبشی حلوہ کے درجنوں ٹِنوں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات قبضے میں لے لی۔
برطانیہ کے شہر برمنگھم بھیجے جانے والے 40 میں سے 6 ٹِنوں میں چھپائی گئی 2.1 کلو ہیروئن ، سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو بھیجے جانے والے 40 سے 4 ڈبوں سے 1.4 کلو ہیروئن اور ہانگ کانگ بھیجے جانے والے 40 میں سے 10 مٹھائی کے ڈبوں سے 3.6 کلو آئس برآمد کی گئی۔
نیوزی لینڈ کے لیے بُک کروائے گئے 40 مٹھائی ٹِنوں میں 3.6 کلو آئس برآمد ہوئی۔ مجموعی طور پر 9.55 ملین مالیت کی 3.5 کلو ہیروئن اور 7.2 کلو آئس قبضے میں لے لی گئی۔ گرفتار ملزم نے تفتیش کے دوران ایک بڑے اور منظم منشیات نیٹ ورک کا بھی انکشاف کیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے آپریشن جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔