- سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
- ایرانی حملے پر بوکھلاہٹ کی شکار اسرائیلی فوج نے شہریوں کو موبائل پر کیا میسج کیا
- عرفان صدیقی فضل الرحمان سے ملنے پہنچ گئے، نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا
- انٹراپارٹی الیکشن پر مسلسل لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں،تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،الیکشن کمیشن
- ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اڈیالہ بازیابی کیس؛ وزارت دفاع کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم
- پی سی بی میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں کا انکشاف
- ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی میں سالانہ اضافہ کیوں ہورہا ہے؟
- مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ
- ایرانی حملوں پر وزیرِاعظم نیتن یاہو کئی گھنٹوں تک زیرِزمین چھپے رہے
- مساج گن آنکھوں میں استعمال کرنے والا ’عقلمند‘ اپنی آنکھیں خراب کر بیٹھا
- کراچی میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی سرکٹی لاش ملی
- ٹانک میں ایس ایچ او پر فائرنگ، زد میں آکر راہ گیر بچہ جاں بحق
- پی ٹی آئی کراچی جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر ایسٹ و ویسٹ کو 7اکتوبر تک فیصلہ کرنیکا حکم
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- کراچی میں بیٹھ کر غیر ملکیوں سے فون پر فراڈ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
- ہاکی فیڈریشن کی سیکریٹری شپ؛ بیلف رانا مجاہد کی گرفتاری کیلئے پہنچ گیا
- شہری نے ٹیلر سوئفٹ کا گٹار خرید کر ہتھوڑے مار مار کر توڑ دیا
- اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، سی این این
- جنس تبدیلی کا عمل دماغی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار
- امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلے گا، چیئرمین پی ٹی آئی
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 6 اہم دہشتگرد ہلاک
اسلام آباد: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بی ایل اے کے 6 اہم دہشت گردوں کا ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024ء کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا۔
بی ایل اے کے اندرونی مصدقہ ذرائع کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں بی ایل کے 6 اہم دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جن میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔
تمام ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے اور ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لیے بڑا دھچکا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابی واضح کرتی ہے کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کو مسترد کر دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔