- ربیع سیزن میں پنجاب اور سندھ کو پانی کی قلت کا سامنا ہوگا، ارسا
- ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے
- لبنان؛ حزب اللہ سے جھڑپ میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک
- اسموگ ایکشن پلان کے باعث لاہور سمیت دیگر شہروں میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی
- 4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پر پُرامن احتجاج کریں گے، علیمہ خان
- ویت نام ؛ برڈ فلو کی وجہ سے دو ماہ میں 53 شیر اور چیتے ہلاک
- ٹرانسفارمیشن پلان، ایف بی آر نے بورڈ ممبران کے عہدے ختم اور ضم کردیے
- پی ٹی ایم کے کیمپ پر پولیس کارروائی، بیرسٹر سیف نے ملبہ وفاق پر ڈال دیا
- پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان پائیدار بندرگاہوں اور انفراسٹرکچر میں تعاون کے معاہدے پر دستخط
- آئینی ترامیم نہ ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والے حالات پھر شاید کسی کے کنٹرول میں نہ رہیں، بلاول بھٹو زرداری
- توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی
- نواز شریف کے بیان پر خیبر پختونخوا حکومت کا ردعمل سامنے آگیا
- معیشت، سوسائٹی، گورننس کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، وزیرمملکت آئی ٹی
- ٹیسٹ رینکنگ؛ بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی
- پنجاب میں7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سمیت 12 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
- معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچ گئے
- ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے، کسی کو نقصان پہنچانا ہمارا مقصد نہیں، علی امین گنڈاپور
- اسرائیل کی جوابی حملے کی دھمکی؛ ایران نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ کرلیا
- تین ہٹی کے اطراف میں نادہندگان پر واجب الادا رقم 29 کروڑ سے تجاوز کر گئی، ترجمان کے الیکٹرک
- کراچی؛ پوش علاقوں میں ڈکیتی کی بڑی وارداتیں کرنے والا وائٹ کرولا گینگ گرفتار
ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اڈیالہ بازیابی کیس؛ وزارت دفاع کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم
راولپنڈی: ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس میں وزارت دفاع کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی سے متعلق دائر پٹیشن پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔ عدالت نے وزارت دفاع و داخلہ حکام کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا کہ لاپتہ محمد اکرم وفاقی اداروں کی تحویل میں نہیں ہے؟
دوران سماعت محمد اکرم کی فیملی کو اڈیالہ جیل کی کالونی میں گھر الاٹ کرنے پر جیل انتظامیہ کی رپورٹ عدالت داخل کروائی گئی اور رپورٹ لکھا گیا کہ اڈیالہ جیل میں ہونے والے قتل کی انکوائری میں محمد اکرم کو نوکری سے برخواست کیا گیا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ محمد اکرم 14 اگست سے لاپتہ ہے اور غیر حاضری میں انہیں نوکری سے کیسے برخاست کر دیا گیا؟ پٹیشن پر مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت کے دوران پٹیشنر میمونہ ریاض اپنی وکیل ایمان مزاری کے ہمراہ جبکہ جیل حکام، ایس ایچ او صدر بیرونی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔