- 5 اکتوبر سے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
- کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان
- 10 سال بعد ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلادیش کی پہلی فتح، کپتان سجدہ ریز ہوگئیں
- اسلام آباد پر ہر چوتھے دن خیبرپختونخوا سے دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر داخلہ
- کراچی؛ لیاقت آباد میں سیوریج کے مسائل سنگین، جابجا ابلتے گٹر اور غلاظت کے ڈھیر
- راولپنڈی، اٹک میں ڈبل سواری پر2 روز کیلیے پابندی عائد
- چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- "بابراعظم کی کپتانی سے دستبرداری! فیصلے کی حمایت کرتا ہوں"
- غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز
- خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور
- لاہور میں جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں 4 نئے اماموں کا تقرر
- تجارت میں دنیا سےحصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتےہیں، گورنر سندھ
- قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- ڈبلیو ڈبلیو ای؛ کس ریسلر کی کمائی کتنی ہے؟ جانیے
- فردوس شمیم پولیس کو دیکھ کر بھاگ نکلے، اہلکار پیچھے دوڑتے رہے
- لاہور کے خارجی راستے کنٹینر لگا کر بند
- مخالفین پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج کریں سڑکوں پر احتجاج سے منفی تاثر جائیگا، وزیر اطلاعات
- احتجاج رکوانا ہے تو قیدی 804 سے رابطہ کریں، علی امین گنڈا پور
- "عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ! آج میرے لیے سیاہ دن ہے"
عامر خان نے امیتابھ کی شادی کا 51 سال پُرانا کارڈ کیوں سنبھال کر رکھا؟
ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کا 51 سال پُرانا کارڈ سنبھال کر رکھنے کی وجہ بتا دی۔
گزشتہ دنوں عامر خان نے اپنے بڑے بیٹے جنید خان کے ہمراہ امیتابھ بچن کے مقبول ٹی وی شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔
شو کی اسی قسط میں عامر خان اور اُن کے بیٹے نے امیتابھ بچن کی سالگرہ بھی منائی تھی اور ساتھ ہی سینیئر اداکار کو ایک ایسا انوکھا تحفہ دیا تھا کہ سب حیران رہ گئے تھے۔
عامر خان نے امیتابھ بچن سے پوچھا کہ آپ کو اپنی شادی کی تاریخ یاد ہے؟ جس پر اداکار نے بتایا کہ اُن کی شادی کی تاریخ 3 جون 1973 ہے۔
مزید پڑھیں: امیتابھ بچن کا سکھ مذہب سے کونسا تعلق؟ اداکار نے بتا دیا
امیتابھ بچن کا جواب سُن کر عامر خان نے کہا کہ آپ اس کا کوئی ثبوت تو دیں، ہم کیسے یقین کریں کہ آپ نے درست تاریخ بتائی ہے۔
عامر خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے امیتابھ بچن کو اُن کی شادی کا کارڈ دکھایا اور کہا کہ یہ دیکھیں میرے پاس آپ کی شادی کی تاریخ کا ثبوت موجود ہے جوکہ 51 سال پُرانا ہے۔
اداکار نے کہا کہ یہ برسوں پُرانا شادی کا کارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ میں آپ کا نمبر ون فین ہوں۔
شادی کا کارڈ دیکھ کر امیتابھ بچن سمیت دیگر سامعین بھی حیران ہوگئے تھے جبکہ شو تالیوں سے گونج اُٹھا تھا۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن نے جون 1973 میں شادی کی تھی، اس جوڑے کا ایک بیٹا ابھیشیک بچن اور ایک بیٹی شویتا بچن ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔