- کراچی؛ میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان آج شام ہوگا
- ملائیشیاء کے وزیراعظم دورۂ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
- ڈیانا بیگ سری لنکا کیخلاف محض 1 بال کرواکر کیوں باہر ہوگئیں تھی؟
- 31 سال بعد سنہرے اُلو کا چھوٹا مجسمہ دریافت
- پی ٹی آئی احتجاج میں شریک مسلح شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
- 5 اکتوبر سے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
- کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان
- 10 سال بعد ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلادیش کی پہلی فتح، کپتان سجدہ ریز ہوگئیں
- اسلام آباد پر ہر چوتھے دن خیبرپختونخوا سے دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر داخلہ
- کراچی؛ لیاقت آباد میں سیوریج کے مسائل سنگین، جابجا ابلتے گٹر اور غلاظت کے ڈھیر
- راولپنڈی، اٹک میں ڈبل سواری پر2 روز کیلیے پابندی عائد
- چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- "بابراعظم کی کپتانی سے دستبرداری! فیصلے کی حمایت کرتا ہوں"
- غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز
- خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور
- لاہور میں جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں 4 نئے اماموں کا تقرر
- تجارت میں دنیا سےحصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتےہیں، گورنر سندھ
- قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- ڈبلیو ڈبلیو ای؛ کس ریسلر کی کمائی کتنی ہے؟ جانیے
پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، بیرسٹر سیف
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج اور اسے روکنے کے لیے انتظامیہ کے اقدامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں۔ ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی بدنام زمانہ پنجاب پولیس کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ ن لیگیوں نےجمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے۔ تشدد کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اپنی آئینی حدود میں رہے ورنہ ان کے خلاف قانونی طور پر آخری حد تک جائیں گے۔ پر امن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔ قوم بخوبی جانتی ہے کہ پنجاب پولیس اور ن لیگ کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ پر امن احتجاج کو کچھ اور رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم کاغذی شیروں کو جلا کر رکھ دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔