ضبط شدہ گاڑیوں کا نیلامی سے قبل فرانزک ٹیسٹ لازمی قرار

ارشاد انصاری  منگل 8 اکتوبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ضبط شدہ گاڑیوں کی نیلامی سے قبل گاڑیوں کا فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کسٹمز رولز میں ترامیم کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس نویز کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے گاڑیوں کی نیلامی کیلئے فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ لازمی قرار دینے کیلئے کسٹمز رولز 2001 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

ایف بی آرنے اسٹیک ہولڈرز سے کسٹمز رولز کے ترمیمی مسودے پر آرا مانگ لی ہیں مجوزہ ترمیمی رولز کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز پندرہ دن کے اندر اندر اپنی آرا و اعتراضات بھجواسکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ معیاد کے بعد وصول ہونے والے اعتراضات و آراء قبول نہیں کی جائیں گی تو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعئے ترمیمی رولزلاگو کردیئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔