- سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، وزیراعظم
- 'کنگ آف کلے' ٹینس اسٹار نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
- خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں چار خوارج ہلاک
- باسط علی کا بابراعظم کو آرام کا مشورہ، شان مسعود کو ناکام کپتان قرار دیدیا
- کراچی: تیز آندھی کے باعث تاجر یونین کا صدر چھت سے گر کر جاں بحق
- معاشی بہتری کے ساتھ گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ
- جنسی اسکینڈل؛ ترکیہ کی خاتون فٹ بال ریفری اور سینیئر عہدیدار معطل
- یکم نومبرکے بعد نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں شروع ہوں گی، ایف بی آر
- آئینی ترامیم پر کوشش ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لائیں، شیری رحمان
- صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
- زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
- ایئر پورٹ آﺅٹ سورسنگ، وزیراعظم کا بولی دہندہ کی شکایت پر نوٹس
- افغانستان پوری دنیا کے دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا
- مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا 5 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے کا خیرمقدم
- اسرائیلی فوج کی اسکول پر بمباری؛ 28 فلسطینی شہید اور 54 زخمی
- گوگل نے تصویر بنانے کے لیے جدید اے آئی ٹول متعارف کرا دیا
- امن کے لیے ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے جانوں کے نذرانے دیے ہیں، ایمل ولی خان
- انٹربینک میں ڈالر کی پیش قدمی جاری، اوپن مارکیٹ میں قدر گرگئی
- انجمن تاجران کی ایس سی او کانفرنس میں سیکیورٹی انتظامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
- پنجاب کے 8 شہروں میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ
کراچی؛ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، گاڑیوں کی باڈی بنانے کا کام کرنے والا شخص قتل
کراچی: سچل کے علاقے سہراب گوٹھ علی ٹاؤن میں گاڑیوں کی باڈی بنانے کا کام کرنے والے (باڈی میکر) کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقتول کے قتل کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کے علاقے سہراب گوٹھ علی ٹاؤن مکینک مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، مقتول کی شناخت 42 سالہ جعفر ولد سرور کے نام سے کی گئی۔
مقتول پیشے کے لحاظ سے گاڑیوں کی باڈی بنانے کا کام کرتا تھا اور علی ٹاؤن کا رہائشی تھا جبکہ مقتول کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے تھا۔
ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ مقتول اپنے گیراج میں موجود تھا اسی دوران اسکے پاس ایک شخص آیا ہے جسے مقتول جانتا تھا اور مقتول اس شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کسی دکان سے گاڑی کی بیٹری لینے گیا اور پھر اسی شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر واپس اپنی دکان پر آیا، مقتول جعفر اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا اسی شخص سے بات کر رہا تھا کہ اس شخص نے اچانک پستول نکال کر مقتول کی کنپٹی پر رکھ کر گولی چلا دی اور فرار ہوگیا، فائرنگ سے مقتول موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسان معلوم ہوتا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔