’’بے واچ‘‘کا مرکزی کردار مرد کے لیے لکھا گیاتھا ،پریانکا

شوبز ڈیسک  ہفتہ 20 فروری 2016
اپنے لیے ہالی ووڈ فلم کاکردار تبدیل کرنے پر خوش ہوں فلم میں منفی کردار نبھارہی ہوں، پریانکا  فوٹو: فائل

اپنے لیے ہالی ووڈ فلم کاکردار تبدیل کرنے پر خوش ہوں فلم میں منفی کردار نبھارہی ہوں، پریانکا فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے ان کی ڈیبیو ہالی وڈ فلم’’بے واچ‘‘کا مرکزی کردار مرد کے لیے لکھا گیا تھا تاہم فلمسازوں نے ان سے ملاقات کے بعدکردارکی صنف کو تبدیل کر دیا۔

یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو میں کہی ۔ پریانکا چوپڑا کا کہناتھا کہ فلم کا مرکزی کردار مرد کے لیے لکھا گیا تھا اور فلمساز مجھ سے فلم کے دوسرے کردار کے لیے بات چیت کر رہے تھے اور جب انہوں نے مجھ سے ملاقات کی تو انہوں نے سوچا کے میں منفی کردار کو بہتر طریقے سے ادا کر سکتی ہوں۔

پریانکا نے کہا کہ وہ فلم میں منفی کردار کریں گی اور وہ اس کردار کے لیے بہت خوش ہیں کہ ان کے لیے کردار کو تبدیل کیا گیا ہے۔دوسری طرف  پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ فلم جے گنگا جل کا پہلا گانا ٹیٹوا دبوچ لیں گے‘‘ جاری کردیا گیا ہے اس گانے کو سکھ ویندر سنگھ نے گایا ہے جبکہ سلیم سلمان نے کمپوز کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔