- قیمتی فن پارے کو کچرا سمجھ کر کوڑے دان میں پھینک دیا گیا
- غیر استعمال شدہ تانبے کے تار ماحول دوست ٹیکنالوجی کے لیے اہم قرار
- ابتدائی عمرمیں ذہنی صحت کا لڑکپن میں موٹاپے سے تعلق کا انکشاف
- اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا، پینٹاگون
- لائیو اسٹریم کے دوران کار کریش کرنے والے جیک ڈوہرٹی پر ’’کک‘‘ نے مستقل پابندی لگا دی
- نیو کراچی میں موٹر سائیکل چھیننے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا
- کراچی؛ شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار، اسلحہ، کار اور موٹر سائیکلیں برآمد
- شام کے دارالحکومت دمشق میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملہ، 7 افراد جاں بحق 11 زخمی
- لاہور میں ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
- لبنان میں پھنسے 70 سے زائد پاکستانیوں کو لانے والی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی
- سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری، عالمی بینک
- کراچی میں ہلاک چینی انجینئر قرض ری شیڈولنگ مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے، وزیر خزانہ
- گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- ایئرپورٹ دھماکا: خودکش حملہ آور صدر کے 2 ہوٹلز میں مقیم رہا
- کراچی: کورنگی میں نواجوان بس سے گر کر جاں بحق
- ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام مفت آئی ٹی کورسزکی افتتاحی تقریب
- پی ٹی آئی نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو کسی بھی سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روکدیا
- چینی وزیراعظم کے دورے میں بجلی کے منصوبوں کا اربوں ڈالر قرض ری پروفائلنگ کا امکان
- پہلا ٹیسٹ: بین ڈکٹ بیٹنگ کے لیے فٹ ہوجائیں گے، انگلش ٹیم پُر امید
- خیبرپختونخوا حکومت نے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں سرکاری ملازمین کی شرکت پر پابندی لگادی
462 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹرعاصم کے خلاف مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
کراچی: سابق وزیر پیٹرولیم اور آصف علی زرداری کے دوست ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کردی گئی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر پیٹرولیم اور آصف علی زرداری کے دوست ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کیا جاسکا تاہم جیل حکام کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی بیماری سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت ناساز ہے اس لئے انہیں پیش نہیں کیا جاسکتا۔
سماعت کے دوران فریقین کے وکلا پیش نہ ہوئے ۔ فاضل جج کے استفسار پر عدالت کو بتایا گیا کہ وکلا برادری نے گزشتہ روز مردان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہڑتال کرکھی ہے۔ عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔