پریانکا چوپڑا کا ہالی ووڈ میں ناکامی کا سفر شروع

ویب ڈیسک  جمعـء 10 فروری 2017
اداکارہ اب وہ جلد ہی  فلم "بے واچ" میں نظر آئیں گی: فوٹو: فائل

اداکارہ اب وہ جلد ہی  فلم "بے واچ" میں نظر آئیں گی: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی شانداراداکاری کے بعد ہالی ووڈ میں بھی خاصی کامیابی سمیٹنے والی اداکارہ کامیابی کی راہ پرتیزی سے گامزن تھیں لیکن اب شاید ان کی ترقی کی راہ میں ان ہی کا ٹی وی شو کوانٹیکو آگیا ہے جو اب ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے جارہی ہیں لیکن اب اداکارہ کا امریکی ٹی وی شو کوانٹیکو ناکام ہوتا جارہا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ کے بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑدیا

اداکارہ کا ٹی وی شو “کوائنٹکو” درجہ بندی اور مقبولیت کے حوالے سے مسلسل نیچے جارہا ہے اوران کے مداح اب اس ٹی وی شو سے مزید محظوظ نہیں ہورہے ہیں جس کے بعد پروگرام کو ختم کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا نا صرف امریکی ٹی وی سیریل ‘کوانٹیکو’ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھا رہی ہیں وہیں ان کی پہلی ہالی ووڈ “بے واچ” بھی ریلیز ہونے والی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔