لاہور ایئرپورٹ سے دو مشکوک برقعہ پوش خواتین گرفتار

ویب ڈیسک  پير 22 مئ 2017
خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ترجمان اے ایس ایف۔ فوٹو: فائل

خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ترجمان اے ایس ایف۔ فوٹو: فائل

 لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے دو مشکوک خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل پورٹ کی انتظار گاہ (ویٹنگ روم) سے دو مشکوک برقعہ پوش خواتین کو حراست میں لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اسلام آباد سے مشکوک بھارتی شہری گرفتار

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق دونوں خواتین گزشتہ 3 روز سے ہوائی اڈے پر دیکھی جا رہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔