- پنجاب میں مہمان پرندوں کا غیرقانونی شکارعروج پرپہنچ گیا،31 شکاری گرفتار
- منی پور میں نسلی فسادات؛ مودی سرکاری کی آشیرباد کے ثبوت مل گئے
- مشرق وسطیٰ پر حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کل ایوان صدر میں ہوگی
- ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے ایک دوسرے پر تنقید کے وار
- مجوزہ آئینی ترمیم کی مخالفت کا حق محفوظ رکھتے ہیں، خالد مقبول
- اسرائیل میں بس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے شہید فلسطینی کی شناخت ہوگئی
- اسلام آباد پولیس نے دھاوا ناکام بنانے کیلئے شاندار کردار ادا کیا، وزیراعظم
- اسپیشل اولمپکس پاکستان اور آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- خامنہ ای نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا
- کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف
- تحریک انصاف کا گنڈا پور کی گرفتاری کا دعویٰ، رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دیدیا
- ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کی روایت برقرار، قومی ویمنز ٹیم 6 وکٹوں سے ناکام
- کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب
- اسرائیل میں مرکزی بس اسٹیشن پر حملہ؛ خاتون ہلاک،11 افراد زخمی
- کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا
- وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد
- پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم
- ایک صدر سیڑھیاں چڑھتے گرجاتا ہے اور ایک گولی کھاکر بھی کھڑا رہا، ایلون مسک
- پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو گرفتار کرلیا گیا، وکیل کا دعویٰ
- ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی
سنجے دت کی والد نے جوتے سے پٹائی کیوں کی تھی ؟
ممبئی: بالی ووڈ کے سنجو بابانے اپنے ماضی کے بارے میں راز افشا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار چھپ کر سیگریٹ بینے کی وجہ سے ان کے والد سنیل دت نے ان کی جوتے سے پٹائی کی تھی۔
ناموربالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنی فلم ’’بھومی‘‘ کی تشہیری تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ زیادتی جیسے جرم کے لیے جلد سے جلد انصاف ہونا بہت ضروری ہے اور ایسے کیسز کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی ہونی چاہئے تاکہ مجرم کو بھاگ نکلنے کا موقع نہ ملے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دعا ہے میرا بیٹا مجھ جیسا نہ ہو
سنجے دت نے دنیا بھر میں مشہور ہونے والےدہلی ریپ کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑا اور بُرا کیس میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا اس کیس کے بارے میں سن کر میں 10 دنوں تک سو نہیں سکا تھا میرے حساب سے اس کیس میں لڑکی کو انصاف نہیں ملا کیونکہ ایک مجرم نابالغ تھا تو اس میں پوری طرح انصاف کہاں سے ہوا۔
سنجے دت نے کہا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے میں یقین رکھتے ہیں اور ملک کی تمام بیٹیوں کو اس بات کا مشورہ دیتے ہیں کہ وہ والدین کی فرمانبرداری کریں اور وقت پر گھر واپس آئیں ، فرمانبرداری پر بات نکلی تو انہوں نے اپنے ماضی کا ایک قصہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد سے محبت کرتے ہیں لیکن ہمیشہ انہوں نے اپنے والد کو دکھ پہنچایا جب میں نے پہلی بار چھپ کر باتھ روم میں سگریٹ پی تھی تو اچانک میرے والد سنیل دت آگئے تھے اور سگریٹ پینے پر انہوں نے میری جوتے سے پٹائی کی تھی۔
تاہم جیل میں گزارے گئے 5 سالوں نے سنجے دت کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے ، سنجے دت کے والد سنیل دت اداکار ہونے کے ساتھ سماجی کارکن بھی تھے اورا ب سنجے دت نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مذہبی گرو شری شری روی شنکر کے ساتھ مل کربھارت کو نشے کی لت سے آزاد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی حوالے سے بہت جلد سنجے دت ایک تحریک شروع کرنے والے ہیں تاکہ نو جوان نسل کو منشیات سےدور رکھا جاسکے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کل بھی بے گناہ تھا آج بھی بے گناہ ہوں
واضح رہے کہ ہدایت کار اومنگ کمار کی فلم ’’بھومی‘‘ میں سنجے دت بالکل مختلف اور جذباتی والد کے روپ میں نظر آئیں گے جب کہ اداکارہ آدیتی راؤحیدری نے فلم میں ان کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔