- جسٹس منصور علی شاہ کی عدم حاضری پر مقرر کیے گئے مقدمات ڈی لسٹ
- کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں! کرکٹر بورڈ سے معاہدے کو ترس گئے
- سیاسی چپقلش اور معاشی بحران
- سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا
- ون ڈے کیلئے رضوان، ٹی20 کیلئے حارث کپتانی کے دعویدار بن گئے
- محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، نایاب نسل کا مگرمچھ برآمد
- پختونخوا میں پہلے تین ماہ کے دوران ٹیکسز میں 41فیصد اضافہ ہوا، صوبائی مشیر خزانہ
- بابراعظم کو کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ وجوہات منظر عام پر آگئیں
- پاک انگلینڈ سیریز؛ انگلش شیر رات گئے ملتان پہنچ گئے
- سیاسی جماعتوں کے احتجاج سے نمٹنے کیلیے اسلام آباد میں ریڈ زون پھر سیل
- شکیب کے بعد مشرفی مرتضیٰ بھی ریڈار پر آگئے
- مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی ہیروئن، آئس 4 ممالک میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- خواتین میں کینسر کی تشخیص کے لیے نیا الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ وضع
- ماہرینِ نباتات کی 33 نئے ’ڈارک اسپاٹس‘ کی نشان دہی
- قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی؛ مغوی ریٹائرڈ میجر بازیاب
- ایران حملے کے نتائج کے لیے تیار رہے، صدر جو بائیڈن
- پہلی مرتبہ بڑا موقع ہاتھ لگا ہے، ایران پر حملہ کر دیں، سابق اسرائیلی وزیر اعظم
- ایران کو اس غلطی کی قیمت ادا کرنا ہو گی، نیتن یاہو
- ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی ترجمان
- وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم آج 3 روزہ دورے پر پاکستان آئینگے
انجلیناجولی کا ہالی ووڈ پروڈیوسر پرجنسی طورپرہراساں کرنے کا الزام
لاس اینجلس: نامورامریکی اداکارہ انجلینا جولی اورگیونتھ پالٹرونے ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین پر جنسی طور پرہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران ہالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں نے فلم پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے اور اب ان میں انجلینا جولی کانام بھی شامل ہوگیا ہے، جولی کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہاروی نے انہیں جنسی طور پرہراساں کیا تھا۔
جولی نےاپنی ای میل میں لکھا ہے کہ ’میرا ہاروی وائن اسٹین کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت برا تھا اوراسی بنا پر میں نے ان کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کیا اور دوسروں کو بھی ان کے بارے میں خبردار کیا، کسی بھی ملک اور کسی بھی شعبے میں خواتین کے ساتھ یہ رویہ ناقابل قبول ہے‘۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: انجلینا جولی کا اپنی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف
دوسری جانب ہالی ووڈ اداکارہ گیونتھ پالٹرو نے اپنی ای میل میں لکھا ہے کہ ایما کے کردارمیں کاسٹ کرنے کے بعد وائن اسٹین نے انہیں ہوٹل کے کمرے میں بلایا اور ان کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی، انہوں نے کہا ’’میں کم عمر تھی اور اس وقت میں بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئی تھی‘‘، اس واقع کے بارے میں گیونتھ نے اپنے بوائے فرینڈ بریڈ پٹ کو بتایا جس کے بعد انہوں نے ہاروی سے بات کی۔
اس کے علاوہ 1996 میں آسکرایوارڈ جیتنے والی اداکارہ میرا سوروینو نے بھی ہاروی پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہاروی نے انہیں جنسی طور پرہراساں کیاتھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: طلاق کے بعد کا وقت بہت مشکل تھا
یہ الزامات سامنے آنے کے بعد پروڈکشن ہاؤس وائن اسٹین نے ہاروی کو نوکری سے نکال دیا ہے جب کہ ان کی اہلیہ جورجینا تو اتنی زیادہ دلبرداشتہ ہوئی ہیں کہ انہوں نے ہاروی کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، اپنے ایک انٹرویو میں جورجینا نے کہا کہ میرا دل ان تمام خواتین کے لیے بہت افسردہ ہےجو اس تکلیف سے گزری ہیں، ہاروی کا یہ اقدام معافی کے قابل نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔