میرا کو شادی سے روکنے کیلئے مبینہ شوہر نے درخواست واپس لے لی

امریکا میں مصروفیت کی بنا پر عدالت میں حاضر نہیں ہوسکوں گا، عتیق الرحمان کا اعتراف


ویب ڈیسک December 11, 2017
لاہور ہائی کورٹ میں عتیق الرحمن نے میرا کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی؛فوٹوفائل

DUBAI: فلم اسٹار میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے اداکارہ کو دوسری شادی سے روکنے کے لیے دائر درخواست واپس لے لی ہے۔

اپنی گلابی انگریزی اور اسکینڈلز کی وجہ سے مشہور اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے لاہور کی فیملی عدالت میں میرا کے خلاف دائر شادی روکنے کی درخواست واپس لے لی ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ امریکا جارہے ہیں اور امریکا میں مصروفیت کی بنا پر عدالت میں حاضر نہیں ہوسکیں گے۔ تاہم تکذیب نکاح سے متعلق زیر سماعت درخواست کا فیصلہ ان کے خلاف آیا تو وہ اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ میرا کی شادی میں ایک اور رکاوٹ آگئی

گزشتہ ماہ نومبر میں اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کے درمیان نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے 9 سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تکذیب نکاح کیس میں تمام متفرق درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس موقع پر اداکارہ میرا کے شوہر کا دعویٰ کرنے والے عتیق الرحمان نے لاہور کی فیملی کورٹ میں شادی روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ میرا کا انگریزی گانا سوشل میڈیا پرمقبول

انہوں نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ میڈیا میں میرا کی شادی کی باتیں گردش کررہی ہیں، میرا میری بیوی ہیں اور میں کسی بھی قیمت پر انہیں چھوڑنا نہیں چاہتا لہٰذا عدالت میرا کو تکذیب نکاح کیس کے فیصلے تک شادی سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

واضح رہے کہ چند برس قبل میرا اور مقامی تاجر عتیق الرحمان کی تصاویر منظر عام پر آئیں تھیں، عتیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ میرا ان کی منکوحہ ہیں اور اس بات کے ان کے پاس ناقابل تردید ثبوت ہیں لیکن میرا کا کہنا ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی اہلیہ نہیں ہیں اورغیر شادی شدہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |