شام کے علاقے عفرین میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک13 زخمی

بیشتر زخمی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے، ترک فوجی حکام


ویب ڈیسک March 02, 2018
بیشتر زخمی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے، ترک فوجی حکام۔ فوٹو : فائل

لاہور: شام کے شمالی علاقے عفرین میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شمالی علاقے عفرین میں کرد باغیوں سے جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے، ترک فوجی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ ترک فوج پر حملے کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عفرین میں ترک فوج کی کارروائی جاری

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ باغیوں کی جانب سے ترک فوج کے ٹینک پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 5 ترک فوجی مارے گئے جب کہ ایک دوسرے حملے میں ترکی کے مزید 2 فوجی مارے گئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شام میں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن میں 7 ترک فوجی ہلاک

واضح رہے کہ ترک فوج نے شام میں 'شاخ زیتون' کے نام سے فوجی آپریشن شروع کیا ہے، یہ کارروائی 20 جنوری کو شروع کی تھی جس پر اسے بین الاقوامی سطح پر دباؤ کا بھی سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں