زرداری کا شکر گزار ہوں کہ کپتان کو بے نقاب کر دیا اسفندیار ولی

کپتان نے کہا تھا کہ نواز اور زرداری کسی سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا،اسفندیار ولی


ویب ڈیسک April 05, 2018
کپتان نے کہا تھا کہ نواز اور زرداری کسی سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا، اسفندیار ولی (فوٹو: فائل)

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ کپتان نے سینیٹ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا، پھر اپوزیشن لیڈر کے لیے پیپلز پارٹی سے ووٹ بھی مانگا، میں زرداری کا شکر گزار ہوں کہ کپتان کو بے نقاب کردیا۔

لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ کپتان کے سیاست میں آنے سے شرافت ختم ہو گئی کیوں کہ کپتان آج تک کسی ایک بات پر کھڑے نہیں ہوئے، کپتان نے کہا تھا کہ نواز اور زرداری ایک سکے کے دو رخ ہیں اور کپتان نے یہ بھی کہا تھا نواز اور زرداری میں کسی سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا لیکن کپتان نے سینیٹ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا، پھر اپوزیشن لیڈر کے لیے پیپلز پارٹی سے ووٹ مانگا جب کہ میں زرداری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کپتان کو بے نقاب کر دیا۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ پرویز خٹک کو کرپشن پر مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں کیوں کہ حیدر ہوتی کی جس حکومت میں پرویز خٹک نے 5 سال گزارے اب اسی کو کرپٹ کہتا ہے جب کہ ایم ایم اے کو چھوڑیں 5 سال کا حساب دیں، ہم نے ایم ایم اے تو بنالی لیکن صوبے میں صدارت کے لیے لڑ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔