9 مئی 1938 کو کراچی کا درجہ حرارت 478 ڈگری ریکارڈ ہوا

 18جون 1979 کو درجہ حرارت 47 اور19 اپریل1947کو 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا


Staff Reporter May 04, 2018
محکمہ موسمیات نے موسم گرمااور سرما کے درمیانی8ماہ کا تاریخی ڈیٹا مرتب کرلیا۔ فوٹو : فائل

KARACHI: محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک تاریخی ڈیٹا مرتب کیا گیا، اس تاریخی ڈیٹا کا دورانیہ سن 1938تا سن 2015ہے۔

تاریخی موسمیاتی تغیرات کا احاطہ کرتے اس ریکارڈ میں موسم سرما میں شہر کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ ملی میٹر میں بارشوں کی شدت کی سال بہ سال مفصل معلومات بھی موجود ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق موسم گرما اور سرما کے درمیان کے 8 ماہ ایسے ہیں جس میں گرمی جوبن پر دکھائی دے رہی ہے، ان مہینوں کے دوران اپنی حدوں کوچھو لینے والی گرمی بعدازاں ایک ریکارڈ کی شکل اختیار کرگئی، آنے والے برسوں کے دوران گرمی کا وہ ریکارڈ تاحال نہیں ٹوٹا ،ان 8 ماہ کے ریکارڈ کے مطابق 20مارچ سن 2010کو شہر درجہ حرارت 42.2ڈگری ریکارڈ ہوا، 19اپریل سن 1947کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.4ڈگری ریکارڈ ہوا۔

بات اگر مئی کے مہینے کی جائے تو 9مئی سن 1938کو شہر کا پارہ 47.8ڈگری کے حدوں کو چھوچکا ہے ،شہر کے حوالے سے انتہائی گرم تصور کیے جانے والے اگلے دوماہ کی بات کی جائے تو 18جون 1979کو شہر کا درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جولائی کے مہینے میں 3جولائی سن 1958کو شہر کا پارہ 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

9اگست سن 1964کو شہر کا پارہ 41.7ڈگری رہا جبکہ 30ستمبر سن 1951کو شہر کا درجہ حرارت 42.8ڈگری ریکارڈ کیاگیا ،اسی طرح یکم اکتوبر سن 1951کو پارہ 43.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔