سری دیوی کو بعد ازمرگ نیشنل ایوارڈسے نوازدیاگیا

ایوارڈ سری دیوی کے شوہر اور بیٹیوں نے وصول کیا


ویب ڈیسک May 04, 2018
سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ فلم’موم‘میں بہترین اداکاری پر دیا گیا؛ فوٹوفائل

KABUL: بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کو بعد ازمرگ فلم 'موم' میں بہترین اداکاری کرنے پرنیشنل ایوارڈ سے نوازدیا گیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 65 ویں نیشنل ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو بہترین اداکارہ کے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا جو ان کے شوہر پروڈیوسربونی کپور اور ان کی دونوں بیٹیوں خوشی اورجھانوی کپورنے وصول کیا۔



سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپورتقریب میں اپنی ماں کی پسندیدہ ساڑھی زیب تن کرکے شریک ہوئیں۔ سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ فلم 'موم' میں بہترین اداکاری پر دیا گیا۔ اس فلم میں سری دیوی نے ایسی ماں کا کردارادا کیا تھا جو اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچاتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی کوایوارڈ دینے پر بھارت میں تنازع

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BiUC8mhgRyu/"]

اس موقع پر جھانوی کپور نے تقریب میں شرکا سے کہا میں تمام جیوری ممبرز اورحکومت کا شکریہ اداکرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میری والدہ کے کام کوسراہا اور انہیں اس ایوارڈ سے نوازا، یہ ہمارے خاندان کیلئے بہت اہم لمحات ہیں۔



واضح رہے کہ سری دیوی دوماہ قبل دبئی میں باتھ ٹب میں ڈوب کرہلاک ہوگئی تھیں ان کی موت پران کے چاہنے والوں سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی تھی۔



سری دیوی کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک اور لیجنڈ اداکار ونود کھنا کو بالی ووڈ کیلئے بہترین خدمات سرانجام دینے پر بھارت کے سب سے بڑے فلمی اعزازدادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ونود کھنا گزشتہ برس گردوں کے کینسر کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے ان کا ایوارڈ ان کے بڑے بیٹے اداکاراکشے کھنا اور اہلیہ کویتا نے وصول کیا۔





تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں