کویت رمضان میں نامناسب لباس پہننے پر ٹی وی میزبان نوکری سے فارغ

سوشل میڈیا پر سخت ردعمل آنے کے بعد براہ راست نشریات روک دی گئی اور میزبان کو نوکری سے نکال دیا گیا


ویب ڈیسک June 13, 2018
سوشل میڈیا پر صارفین نے لباس پر اعتراض کیا تھا،فوٹو: انسٹاگرام

ISLAMABAD: کویت کے سرکاری ٹی وی چینل کی خاتون میزبان کو رمضان المبارک میں نامناسب لباس پہننے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔

کویتی سرکاری ٹی وی چینل پر پروگرام کی میزبان کو رمضان المبارک میں چست لباس پہننا مہنگا پڑگیا، گیم شو کی معروف ہوسٹ امل الاوادی کو براہ راست نشریات میں نامناسب وضع قطع کی وجہ سے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔



29 سالہ ہوسٹ سرکاری ٹی وی ایک چینل پر گیم شو کررہی تھیں کہ اس دوران ان کے لباس کو لے کرناظرین نے سوشل میڈیا پر چند منٹوں میں سیکڑوں شکایات کیں اور ٹی وی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے میزبان کے چست لباس اور وضع قطع پر اعتراضات اٹھائے تو ٹی وی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے براہ راست نشریات روک دیں اور میزبان کو نوکری سے نکال دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔