سیاسی رہنماؤں اوراہم شخصیات نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر جیل میں ہونے کی وجہ سے حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکے


ویب ڈیسک July 25, 2018
سیاسی قائدین اور اہم شخصیات نے بھی حق رائے دہی کا استعمال کیا فوٹو: فائل

ملک کے 10 کروڑ 50 لاکھ عوام کے علاوہ سیاسی قائدین اوراہم شخصیات بھی حق رائے دہی استعمال کررہی ہیں۔

صدرممنون حسین


صدرمملکت ممنون حسین نے کراچی میں کلفٹن کےعلاقے کہکشاں کے گرین وچ کالج میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

آرمی چیف


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کردیا۔


عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سارے پاکستانی آج ووٹ ضرور ڈالیں، ووٹ ڈالنا آپ کا فرض ہے اور اپنے ملک کے لیے یہ فرض ادا کریں، اللہ نے جو موقع دیا ہے اس موقع کو ضائع نہ کریں، میرے لیے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے گھر سے ضرور نکلیں۔


چیف جسٹس آف پاکستان


چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے لاہور گارڈن ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

سابق سپہ سالار


سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نےلاہورمیں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔


فاروق ستار


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور ان کی اہلیہ نے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود ہم حوصلہ کرکے میدان میں اترے، ملک میں 20 انتظامی یونٹس کی حمایت کریں گے۔

نوازشریف کی والدہ


سابق وزیراعظم نوازشریف اورمسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی والدہ نے این اے 124 میں اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کی۔


مولانا فضل الرحمان


مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل پنیالہ میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹ دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے جو اہل کے سپرد کرنا ضروری ہے، اس کو ضائع نہ کریں، ووٹ دینے سے ملک کے مستقبل کا بہتر فیصلہ ہوگا۔ ووٹر بھی دیانت دار امیدوار کا چناؤ کرے۔

شہبازشریف


مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ووٹ ڈالا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز نیب عدالت کے متنازع فیصلے کے باوجود گرفتاری دینے آئے ہیں، پاکستانیوں کی اکثریت مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا چاہتی ہے، انشا اللہ جیت کر پاکستان کی خوشحالی کا سفر شروع رکھیں گے بھاشا ڈیم اور سستے گھر بنائیں گے۔



شہباز شریف کی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

آصف زرداری


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نوابشاہ کی ایل بی او ڈی کالونی میں واقع پولنگ اسٹیشن نمبر 13 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری















پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو کے شہید میجر مجاہد بوائز اسکول پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔














آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری


بے نظیر بھٹو کی دونوں صاحبزادیوں آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں ووٹ کاسٹ کیا۔


نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر


ملک میں جہاں ایک جانب کروڑوں پاکستانی اپنے آئندہ نمائندوں کا انتخاب کررہے ہیں وہیں ہزاروں افراد ایسے بھی ہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکیں گے ان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی شامل ہیں، یہ تینوں اہم شخصیات اس وقت جیل میں ہیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکتے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں