وہاب ریاض کی تباہ کن بولنگ نے ای این بیل کی پرفارمنس پر پانی پھیر دیا

وہاب ریاض کی 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں بیئرز کے قدم 9 وکٹ پر 127 رنز پر روکنے کیلیے کافی ثابت ہوئیں۔


Sports Desk August 05, 2018
وہاب ریاض کی 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں بیئرز کے قدم 9 وکٹ پر 127 رنز پر روکنے کیلیے کافی ثابت ہوئیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے وہاب ریاض کی تباہ کن بولنگ نے ای ین بیل کی پرفارمنس پر پانی پھیر دیا۔

ای این بیل نے برمنگھم بیئر کی جانب سے مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ 1911 رنز بنانے کا جوناتھن ٹروٹ کا ریکارڈ تو توڑا مگر ان کے 51 بالز پر 65 رنز ٹیم کیلیے ناکافی ثابت ہوئے،ٹیم مقابلہ16رنز سے ہار گئی۔ اگرچہ گرانٹ ایلوئٹ نے بھی 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں لے کر ڈربی شائر کو 9 وکٹ پر 143 رنز تک محدود کیا، مگر وہاب ریاض کی 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں بیئرز کے قدم 9 وکٹ پر 127 رنز پر روکنے کیلیے کافی ثابت ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں