وزیر خارجہ کی امریکی صدر سے ملاقات پاک امریکا تعلقات کی بحالی پر اتفاق

پاکستان کے ساتھ از سرنو تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی شاہ محمود قریشی سے گفتگو


خبر ایجنسی September 26, 2018
امریکی صدر کا بات چیت کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار (فوٹو: فائل)

KARACHI: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر سے غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں نئے سرے سے دوطرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان نئے سرے سے دوطرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی صدر نے بات چیت میں وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔

شاہ محمود قریشی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ امریکی صدر سے ان کی ملاقات گزشتہ رات استقبالیہ کے دوران ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کا موقع ملا۔ انھوں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا پھر سے آغاز چاہتا ہے، صدر ٹرمپ نے میری بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ از سرنو تعلقات قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کا بڑا مثبت رویہ دکھائی دیا۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کی اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوئی جس میں تعلقات کی بحالی پر گفتگو کی گئی جس میں مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا، دو تاریخ کو مائیک پومپیو سے دوسری ملاقات طے ہوئی ہے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 25 ویں غیر رسمی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے رکن ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات سے علاقائی رابطے کے منصوبوں کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کو باہمی رابطے کی عظیم مثال قرار دیا۔ انہوں نے توانائی روابط کے لیے پاکستان کی ترجیح کو اجاگر کیا اور اس ضمن میں کاسا 1000 اور تاپی منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا راہداری معاہدوں میں معاونت کے لیے پاکستان اپنے ریل اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا رہا ہے، تہران استنبول راہداری اور پاک ایران ترکمانستان ریل رابطے کو بھی فعال بنایا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے ای سی او تجارتی معاہدے پر نظر ثانی کی بھی حمایت کی۔

دریں اثنا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ نے کویتی ہم منصب و نائب وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح، چینی اور جاپانی وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ جاپانی وزیر خارجہ تاروکونو سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 29 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |