جنسی ہراسانی کا معاملہ صرف خواتین تک محدود نہیں رنویر دپیکا

ہمیں بدسلوکی کا شکار ہونے والے افراد کی حمایت میں ضرور کھڑا ہونا چاہئے، دپیکا پڈوکون


ویب ڈیسک October 06, 2018
ہمیں بدسلوکی کا شکار ہونے والے افراد کی حمایت میں ضرور کھڑا ہونا چاہئے، دپیکا پڈوکون فوٹو:انٹرنیٹ

KARACHI: نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے جنسی ہراسانی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی متاثر ہیں۔

دپیکا پڈوکون اووررنویر سنگھ نے گزشتہ روز نئی دہلی میں 16 ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کی اس دوران انہوں نے خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر جنسی ہراساں کرنے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا، جنسی ہراسانی چاہے کام کرنے کی جگہ پر ہو یا سڑک پر غلط ہے۔

رنویر سنگھ نے کہا جب کسی کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آتا ہے تو اس بارے میں بات کرنا بہت جرات مندانہ قدم ہے لہٰذا ہمیں ہراسانی کا شکار ہونے والے شخص کی بات سننی چاہئے۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا میرے لیے''می ٹو مہم'' صرف ایک صنف(خواتین) تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ مہم غلط پر صحیح کی جیت ہے، لہٰذا کوئی بھی شخص جو بدسلوکی کا سامنا کرتا ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت ہمیں اس کی حمایت میں ضرور کھڑا ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے ناناپاٹیکر پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزام کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، کچھ لوگ تنوشری دتہ کا ساتھ دے رہے ہیں جب کہ کچھ لوگ ناناپاٹیکر کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔