بطور ایشیائی ٹیسٹ کپتان زیادہ رنز کوہلی نے مصباح کو پیچھے چھوڑ دیا

ویرات کوہلی کے بطور کپتان ٹیسٹ رنز 4233 ہوگئے جو انھوں نے 69 اننگز میں اسکور کیے ہیں۔


Sports Desk October 14, 2018
ویرات کوہلی کے بطور کپتان ٹیسٹ رنز 4233 ہوگئے جو انھوں نے 69 اننگز میں اسکور کیے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

BEIJING: بطور ایشیائی ٹیسٹ کپتان زیادہ رنز کوہلی نے مصباح کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے بطور ایشیائی ٹیسٹ کپتان زیادہ رنز اسکور کرنے کے معاملے میں پاکستان کے سابق قائد مصباح الحق کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انھوں نے یہ اعزاز ہفتے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 45 رنز اسکور کرنے کے دوران حاصل کیا۔

اب کوہلی کے بطور کپتان ٹیسٹ رنز 4233 ہوگئے جو انھوں نے 69 اننگز میں اسکور کیے ہیں، مصباح الحق نے بطور کپتان 99 اننگز میں 4214 رنز بنائے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔