300 سے زائد درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ

گارمنٹس، بڑی گاڑیوں سمیت دیگراشیا شامل، 25 اشیا پر 2 فیصد اضافی ڈیوٹی ختم


Irshad Ansari October 17, 2018
گارمنٹس، بڑی گاڑیوں سمیت دیگراشیا شامل، 25 اشیا پر 2 فیصد اضافی ڈیوٹی ختم۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے 300 سے زائد درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا۔

وفاقی حکومت نے مکھن،شہد،پولٹری فیڈ، گارمنٹس ،چاکلیٹ پیک شدہ او1800سی سی سے بڑی گاڑیوں سمیت تین سو سے زائددرآمدی اشیائے تعیشات مہنگی کردی، سینماٹوگرافک فلموں کی درآمدپر3 ہزارروپے فی منٹ کے حساب سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی جبکہ برآمدی شعبے کی سہولت کیلیے25سے زائد اشیاء پرعائد 2 فیصد اضافی ڈیوٹی ختم کردی۔

ایف بی آر سے 2نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے جس میں مجموعی طورپر300سے زائداشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح اوسطً 5 سے10 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی شرح میں ردوبدل کیاگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔