نان فائلرز آج سے گاڑی و جائیداد نہیں خرید سکیں گے

اوورسیزپاکستانیوں پراطلاق نہیں ہوگا،نان فائلرزکیلیے بینک لین دین پر0.6ودہولڈنگ ٹیکس


Numainda Express October 17, 2018
دیامیر بھاشا ڈیم فنڈکوٹیکس استثنیٰ،بازپرس نہیں ہوگی،گورنرزاورپارلمنٹیرینزکو حاصل ٹیکس رعایت ختم۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے نان فائلر پر جائیداد و گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائدکردی تاہم اوورسیزپاکستانیوں پر پابندی کااطلاق نہیں ہوگا۔

صدر کے دستخطوں کے بعد فنانس ترمیمی بل2018 نافذکردیا گیا۔ بل کے مطابق نان فائلرز کیلیے گاڑیوں وجائیدادکی خریداری پر پابندی عائد ہوگی اور نان فائلرکی گاڑی بک کرنے والی مینوفیکچرنگ کمپنی کو 5 فیصد جبکہ گاڑیوں سمیت دیگر منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ٹرانسفرکرنیوالی کمپنی و ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ و مجاز رجسٹریشن اتھارٹی کے افسر کو 3 فیصد جرمانہ کیاجائے گا۔

اوورسیز پاکستانیوں کومتعلقہ بینک سے گاڑی بُک کرانے کی تاریخ سے 60 روز پہلے بینکنگ چینلز سے پیسے بیرون ملک سے پاکستان بھجوانے کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں