ڈیم فنڈ ریزنگ ناروے میں 2 گھنٹوں میں 8 کروڑ روپے جمع

تقریب میں عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی بھی نیلامی کی گئی۔


Numainda Express November 03, 2018
تقریب میں عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی بھی نیلامی کی گئی۔ فوٹو:فائل

ناروے میں ڈیم فنڈ کیلیے صرف 2 گھنٹوں کے دوران 8 کروڑ پاکستانی روپے جمع کر لیے گئے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈیم کی تعمیر کیلیے بیرون ملک فنڈ ریزنگ کا سلسلہ جاری ہے، ناروے میں صرف 2 گھنٹوں کے دوران 8 کروڑ پاکستانی روپے جمع کر لیے گئے جب کہ تقریب میں عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی بھی نیلامی کی گئی۔

سینیٹر فیصل جاوید ڈیم فنڈز ریزنگ کے سلسلے میں یورپ کے دورے پر ہیں، انھوں نے کہا کہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔