دپیکا کی ’سبیا ساچی‘ کے لہنگے میں تصویریں سوشل میڈیا پروائرل

اداکارہ سرخ اورگلابی رنگ کے لہنگے میں خوبصورت لگ رہی ہیں


ویب ڈیسک November 26, 2018
دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ 14 نومبرکی شام اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد مسلسل میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اب ایک بار پھر دپیکا کی ڈیزائنرسبیا ساچی کے لہنگے میں تصویریں سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں۔

اپنی شادی میں منفرد نظرآنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی نند ریتیکا بھوانی کی جانب سے دی گئی شادی کی شاندارپارٹی میں معروف ڈیزائنر'سبیا ساچی' کے لہنگے میں نظرآئیں، اداکارہ کی سرخ اورگلابی رنگ کے لہنگے میں لی گئی تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bqmdvb2FMx_/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BqmgunxFvym/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BqmIF2Og6AL/"]

دوسری جانب رنویرسنگھ بھی ہمیشہ کی طرح پارٹی میں منفرد انداز میں نظر آئے جہاں انہوں نے لال اورکالے رنگ سمیت مختلف رنگ کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ 14 نومبرکی شام اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔