جسٹس اطہرمن اللہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

جسٹس اطہر من اللہ سپریم کورٹ میں پرموٹ نہ ہوئے تو 12 دسمبر 2023 کو ریٹائر ہو جائیں گے


Web Desk November 28, 2018
نئے چیف جسٹس اطہر من اللہ 11 دسمبر 2023 تک چیف جسٹس رہیں گے فوٹوفائل

HYDERABAD: جسٹس اطہرمن اللہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کاحلف اٹھالیا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزراء، ہائی کورٹس کے ججز، سینئر وکلاء اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران نے شرکت کی۔ نئے چیف جسٹس اطہر من اللہ 11 دسمبر 2023 تک چیف جسٹس رہیں گے۔

جسٹس اطہر من اللہ سپریم کورٹ میں پرموٹ نہ ہوئے تو 12 دسمبر 2023 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے جسٹس انور خان کاسی نے کل آخری دن ہائیکورٹ میں گزارا۔

واضح رہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے 17 جون 2014 کو بحیثیت جج ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔