قندیل بلوچ کیس مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت خارج

دونوں ملزمان قندیل بلوچ قتل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں


ویب ڈیسک November 28, 2018
جسٹس انوارالحق پنوں نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا فوٹوفائل

معروف ماڈل قندیل بلوچ کیس کے مرکزی ملزم اور مقتولہ کے بھائی وسیم کی درخواست ضمانت خارج جب کہ ساتھی ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس انوارالحق پنوں نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم اور قندیل کے بھائی وسیم کی درخواست ضمانت خارج کر دی، جب کہ ساتھی ملزم حق نواز کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمان قندیل بلوچ قتل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قندیل بلوچ کے والدین نے قاتل بیٹے کو معاف کردیا

کیس کا پس منظر؛

دو برس قبل سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ ملزم وسیم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔